نئی دہلی :(ایجنسی)
دہلی میں اس سال اکتوبر سے صرف ان لوگوں کو بجلی مفت ملے گی جو لینا چاہیں گے اور جو مفت بجلی نہیں لینا چاہتے انہیں سرکار کی جانب سے ملنے والی سبسڈی نہیں دی جائے گی۔ یہ اعلان دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے گزشتہ ہفتہ ہی کیا تھا ۔ اب سرکار کی جانب سے یہ بتایا جا رہاہے کہ مفت بجلی کے لئے کیسے درخواست دی جاسکتی ہے ۔
دہلی حکومت کے ایک اہلکار کے مطابق، کوئی بھی صارف جو 400 یونٹ تک بجلی پر سبسڈی چاہتا ہے آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے اس کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر صارف سبسڈی نہیں چاہتا ہے، تب بھی وہ دونوں ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے اپنی پسند بتا سکتا ہے۔
دہلی حکومت نہ صرف چاہنے والوں کو مفت بجلی کا فائدہ دینے کی اسکیم کی شروعات اس لئے کی ہے کیونکہ جو لوگ بجلی کا بل چکا سکتے ہیں وہ چکائیں۔ اس سے جو پیسہ بچے گا وہ اسکول اور اسپتال بنانے میں لگایا جائے گا۔