انقرہ:
ایغورمسلمانوں کے معاملے پر چین اور ترکی کے مابین کشیدگی پائی جارہی ہے۔ ترکی نے چینی سفیر کو طلب کیا ہے۔ چینی سفارتخانہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر سے کہا تھا کہ وہ ترکی کے ان دورہنماؤں کے خلاف الیکشن لیں جنہوں نے ایغورمسلمانوں کے ساتھ سلوک کرنے کو لے کر چین پر تنقید کی۔
ترکی کےوزارت خارجہ کے ایک افسر نے بتایا کہ چینی سفارتخانہ کے سفیر کو منگل کو طلب کیا گیا تھا ، حالانکہ افسر نے تفصیلی جانکاری نہیں دی۔ افسر نے وزارت کے قوانین کے مطابق نام نہ شائع کرنے کی شرط پر یہ جانکاری دی۔ منگل سے پہلے چینی سفارت خانہ نے ترکی کی مرکزی حزب اختلاف ’گڈ پارٹی‘ کے سربراہ میرل اکسنر اور ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے میئر منصور یوواس کو ٹویٹر پر ٹیگ کیا اور بیجنگ کی پالیسیوں کا دفاع کیا۔ چینی سفارتخانہ نے کہا ، ’چین کا اپنا حق ہے کہ وہ کیا کرتا ہے۔‘ چینی سفارتخانہ کے اس بیان کو ترکی کے دونوں رہنماؤں کےخلاف دھمکی کے طور پر دیکھا گیا اور ترکی میں سوشل میڈیا پر کافی ہنگامہ ہوا۔