ممبئی (ایجنسی )سدا بہار ہیرو عامر خان کا کہنا ہے ہے کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ مجھے اپنے ملک سے پیار نہیں ہے۔شاید اسی لیے ایک طبقہ رہ رہ کر میرے خلاف مہم چلا تا ہے،میری فلموں کے بائیکاٹ کاٹرینڈ سوشل میڈیا پر نظر آتا رہتا ہے۔انہوں نے کہا یہ بالکل غلط ہے .مجھے بھی اپنے ملک سے اتنا ہی پیار ہے جتنا کسی بھی عام آدمی کو ہو سکتا ہے،میں اس مٹی میں پیدا ہوا ہوں اور اسی مٹی میں فنا ہو جاؤں گا۔واضح رہے عامر خان کی نئی فلم لال سنگھ چڈھا ریلیز ہونے والی ہے بی جے پی آئی ٹی سیل اور دائیں بازو کی فکر رکھنے والے لوگ سوشل میڈیا پر ‘بائیکاٹ لال سنگھ چڈھا’ مہم چلا رہے ہیں۔انہوں نے بڑے دکھ کے ساتھ کہا کہ ایک فلم بنانے میں بہت لوگوں کی محنت ہوتی ہے پیسہ لگتا ہے ،فلم کے بارے میں کوئی بھی رائے اسے دیکھنے کے بعد بنانی چاہیے