نئی دہلی:(ایجنسی)
آخر کار کافی انتظار کے بعد اعظم خاں کے صاحبزادے عبداللہ اعظم جیل سے رہا ہوگئے۔ رامپور میں پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ان کے رامپور میں گھر کے پاس بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔ ویسے بھی کرفیو اور لاک ڈاؤن ہے ۔عوام کا پہنچنا بےحد مشکل ہوگا ۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔