نئی دہلی :
قندھار میں قتل کے بعد دہلی میں دانش صدیقی کی لاش کے پہنچنے کا انتظار ہو رہا ہے ۔ دہلی کے جامعہ نگر علاقے میں غفار منزل کے رہنے والے تھے۔ جمعہ کو دانش کے گھر پر رشتہ داروں اور ان کے ساتھ کام کرنے والے لوگوں کاتانتا لگا رہا۔ مقامی پولیس کی جانب سے بھی دانش کے اہل خانہ سے ملاقات کی گئی ۔ کورونا پروٹوکول کے سبب گلی میں زیادہ تعداد میں لوگوں کو جمع نہیں ہونے دیا جا رہا تھا۔
دانش جامعہ نگر میں اپنے والدین کے ساتھ رہتے تھے۔ ان کی بیوی اور ایک بیٹا ہے وہ جرمنی میں رہتے ہیں۔ دانش کا قتل سے غمزدہ پریوار کو ان کی لاش کا انتظار ہے۔ اہل خانہ کے نزدیکی ذرائع نے بتایا کہ پریوار کو سرکار کی جانب سے جانکاری دی گئی ۔ دانش کی لاش کو ہندوستانی سفارتخانہ کے قبضے میں لیا گیا ہے یا نہیں یہ جانکاری ابھی نہیں مل پائی ہے ۔
ان کے پریوار کو ان کی لاش کے بھارت آنے کاانتظار ہے ۔ اہل خانہ کو امید ہے کہ بھارت سرکار ان کی لاش لانے کے لیے ہرممکن کوشش کررہی ہے ۔