لکھنؤ:
یوپی اے ٹی ایس کےذریعہ اس ماہ گرفتار کئے گئے القاعدہ کے مبینہ دہشت گردوں کی جانچ قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کرے گی۔ مرکزی سرکار نے اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ اس معاملہ میں اب تک پانچ افراد کو گرفتار کیا جاچکاہے ۔
غورطلب ہے کہ اے ٹی ایس نے 11 جولائی کو لکھنؤ کے دوباغ و محب اللہ پور سے منہاج و مشیرالدین کو گرفتار کیا تھا۔ ان دونوں کے القاعدہ سے جڑے ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ ان کے پاس سے ایک پریشر کوکر بم سمیت کئی مشتبہ مواد برآمد کئے تھے۔ دونوں سے تفتیش کے بعد تین اور لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان لوگوں نے منہاج کو اسلحے دستیاب کرائے تھے۔ اس معاملے کی جانچ مرکزی وزرات داخلہ کے حکم پر این آئی اے کو سونپ دی گئی ہے ۔ این آئی اے اب اپنے یہاں کیس درج کرکے آگے کی تفتیش کرے گی۔