نئی دہلی :(ایجنسی)
’آپ ‘ ایم ایل اے امانت اللہ خاں کو ہسٹری شیٹر اور برے کردار کا حامل قرار دیا گیا ہے ۔دی کوئنٹ ہندی کی خبر کے مطابق دہلی پولیس نے کہا کہ اے اے پی کے ایم ایل اے امانت اللہ خاں کو 30 مارچ کو ہسٹری شیٹر اور برے کردار کا قرار دیا گیا ہے۔ ان کے خلاف اب تک 18 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ انہیں دہلی پولیس نے مدن پور کھادر سے گرفتار کیا ہے، جہاں SDMC نے انسداد تجاوزات مہم شروع کی تھی۔ بعد میں انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔