نئ دہلی وقف بورڈ میں ملازمین کی بھرتی میں مبینہ بدعنوانی کے الزامات کے تحت گرفتار عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے اور دبنگ لیڈر امانت اللہ خان کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ پولیس کا دعوی ہے کہ ۔ بدعنوانی کے معاملے کی جانچ کے دوران ایم ایل اے کے قریبی رشتہ داروں سے ملے رجسٹر اور ڈائریوں میں کروڑوں کے لین دین کا پتہ چلا ہے۔ہندی دینک امر اجالا کے مطابق اس لین دین کے مڈنظرمعاملے کی جانچ ای ڈی کو سونپی جاسکتی ہے ۔ مانا جا رہا ہے کہ ایک دو دن میں اس پر فیصلہ ہو سکتا ہے۔