بغداد: عراق میں جاری سیاسی تعطل کے درمیان قدآور شیعہ لیڈر مقتدیٰ الصدر کے سیاست چھوڑنے کے فیصلے کے بعد پیر کے روز سے بغداد میں جاری تشدد آمیز واقعات کو روکا نہیں جا سکا ہے۔ ان واقعات میں اب تک تقریباً 20 افراد ہلاک اور 350 زخمی ہو گئے ہیں۔مقتدیٰ الصدر کے حامی نوجوان ان کے اعلان پر احتجاج کرتے ہوئے بغداد کی سڑکوں پر نکل آئے تھے اور ان کی تہران کے حمایت یافتہ گروہوں کے حامیوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔
انہوں نے بغداد کے انتہائی سیکورٹی والے علاقے ’گرین زون‘ کے باہر ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔ رپورٹ کے مطابق بغداد کے گرین زون میں ہونے والی خون ریز جھڑپوں میں دو عراقی فوجی بھی مارے گئے ہیں