نئی دہلی :(ایجنسی)
ایس ڈی پی آئی (دہلی یونٹ) کی طرف سے پیغمبر محمد ؐ کی شان میں گستاخی کے خلاف جنتر منتر پر ایک احتجاج کی کال فی ایس ڈی پی آئی کے سیکڑوںکارکنان جمع ہوئے۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے کہاکہ گستاخ رسول کو جلد از جلد گرفتار کیا جائےمسلمانوں کو انصاف ملے ۔
اس موقع پر ریاستی صدر ڈاکٹر آئی اے خان ،ریاستی نائب صدر شاہین کوثر، ریاستی جنرل سکریٹری محمد نفیس، ریاستی کنوینر عبدالقادر، ریاستی سکریٹری فرید احمد، ریاستی کمیٹی کے ممبران ایم فرید، محمد عامر، سمیر خان، ضلع برانچ کے رہنما اور دیگر ممبران کیڈرز شریک ہوئے۔ اس موقع پر نوپور شرما اور نوین جندل کی گرفتاری کی مانگ کی گئی اور پوری دنیا میں بھارت کی توہین ہو نے پر حکومت کو اپنے عہدےسے ہٹنے کا مطالبہ کیا گیا۔ نیز فاشسٹ طاقوں کو ان کی حرکتوں سے باز آنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔