نی دہلی (آر کے بیورو) جامعہ ملیہ اسلامیہ انتظامیہ نے کیمپس کے کسی بھی حصہ میں پیشگی اجازت کے بغیر ہر طرح کے دھرنے،مظاہرے،احتجاج اور اجتماع پر پابندی لگادی۔ اس سلسلہ میں ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت انظباطی کارروائی کی جائے گی ۔ایڈمنسٹریشن کا خیال ہےکہ احتجاج "سیاسی اغراض”کے لیے کیے جاتے ہیں جس سے ڈسپلن میں رہنے والے اکثریتی طلبا کی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔جامعہ کے رجسٹرار ناظم حسین جعفری کا کہنا ہے کہ کچھ طلبا جو مختلف سیاسی پارٹیوں سے جڑے ہیں اپنے سیاسی ایجنڈے کے لیے احتجاج ، دھرنا ،مظاہرہ وغیرہ کی کال دیتے ہیں ۔
اس سے جامعہ کا پرامن تعلیمی ماحول خراب ہوتا ہےجعفری نے ٹایمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوے دعویٰ کیا کہ یہ ضابطہ پہلے سے ہی ہے اسے یاددہانی کی خاطر جاری کیا گیا ہے ۔واضح ہو حال ہی میں جمعہ ملیہ اسلامیہ نے معروف ایکٹوسٹ صفورہ زرگر کا ایڈمیشن کینسل کیا ہے جس سے طلباء غصے میں ہیں ،ذرایع کے مطابق اندیشہ ہے کہ یہ غصہ باہر نہ آجاے ،نوٹس اسی کی پیش بندی لگتی ہے