نئ دہلی آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت سے ملاقات کے بعد آل انڈیا امامس ایسوسی ایشن کے سربراہ امام عمیر احمد الیاسی نے کہا کہ موہن بھاگوت ‘راشوٹرپتا’ اور ‘راشٹر رشی’ ہیں۔ملاقات کے بعد آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے الیاسی نے کہا، ” بھاگوت کا ہم سے ملنا ایک اعزاز کی بات ہے اس سے پہلے ہم سب انسان ہیں ہم ہندوستان میں رہتے ہیں اور ہندوستانی ہیں۔ دکن ہیرالڈ نے ایجنسی کے حوالے سے یہ بیان کوڈکیا ہےعمر الیاسی کے بھائی صہیب الیاسی نے کہا، "ہمارے والد کا سنگھ سے پرانا تعلق تھا،واضح ہو بھاگوت عمیرالیاسی سے ملنے مسجد گیے تھے۔