نئی دہلی :
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے نیوز پورٹل نیوز کلک پر بڑا الزام لگاتے ہوئے غیرملکی فنڈنگ کا الزام لگایا ہے ۔ اتوار کو پریس کانفرنس کرکے پارٹی کے قومی ترجمان سمبت پاترا نے کہاکہ ’پورٹل کو غیرملکی فنڈنگ کئے جارہے ہیں۔‘نیوز کلک خاص ایجنڈے کے تحت ملک میں کام کررہا ہے ۔
بی جے پی نے مزید الزام لگاتے ہوئے کہاہےکہ ’ یہ پورٹل غیرملکی ٹول کٹ کا حصہ ہے۔ ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش ہے اور اسی کے لیے نیوز کلک کی طرف سے کام کیا جا رہاہے ۔ بیرون ممالک سے آئے فنڈکا ملک کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے ۔‘
سمبت پاترا نے اپنے پریس کانفرنس میں کہا ہے ،’’ 2014 میں جب سے وزیر اعظم نریندرمودی کی سرکار ملک میں بنی ہے کچھ گھریلو لیڈروں کی آنکھوں میں پی ایم مودی کھٹک رہے ہیں ۔ اب کچھ غیر ملکی طاقتوں کی آنکھوں میں بھی پی ایم کھٹک رہے ہیں۔ ‘‘
بی جے پی کے قومی ترجمان سمبت پاترا نے کہا ہے کہ ،’پی پی کے نیوزکلک اسٹوڈیو پرائیوٹ لمیٹڈ نے دو غیر ملکی کمپنیوں ورلڈ وائڈ میڈیا ہولڈنگ ایل ایل سی اور امریکہ کی ڈبلیو ڈبلیو ایم سے ایف ڈی آئی کے تحت لیا ہے ۔ وہیں دیگر کئی غیر ملکی اداروں سے قریب تیس کروڑ روپے حاصل کئے ہیں۔