نئی دہلی:
ملک میں کووڈ -19 کے یومیہ نئے کیس لگاتار پانچویں دن ایک لاکھ کے اعداد و شمار سے کم ہیں اور 70 دن میں سب سے کم 84,332 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔
ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق نئے معاملے آنے سے انفیکشن کے کل معاملے بڑھ کر 2,93,59,155ہوگئے ہیں۔ اس بحران سے 4,002اور لوگوں کے جان گنوانے سے اموات کی تعداد 3,63,081پر پہنچ گئی ہے۔
زیر علاج مریضوں کی تعداد 10,80,690 ہوگئی ہے ، جو انفیکشن کے کل معاملوں کا 3.68 فیصد ہے ، جبکہ کووڈ- 19 سے صحت یاب ہونے والے افراد کی قومی شرح 95,07 فیصد ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 63 دن کے بعد 11 لاکھ سے کم ہے، جبکہ 24 گھنٹوں میںآئے 84,332 نئے کیسز 70 دنوں میں سب سے کم ہیں۔ جمعہ کوکورونا وائرس کے لیے 20,44,131 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ ، اب تک مجموعی طور پر 37,42,42,384 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔
وزارت نے بتایا کہ انفیکشن کی یومیہ شرح 4.39 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ یہ مسلسل 19 ویں دن 10 فیصد سے بھی کم رہی ہے۔ ہفتہ وار انفیکشن کی شرح بھی کم ہوکر 4.94 فیصد ہوگئی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق اس وبا سے بازیاب ہونے والے افراد کی تعداد لگاتار تیسرے دن انفیکشن کے نئے کیسوں سے زیادہ ہے۔ انفیکشن سے باز یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2,79,11,384 ہوگئی ہے، جبکہ اموات کی شرح 1.25 فیصد ہے۔