ریاض:
سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ رمضان میں اندرون مملکت سے عمرہ زائرین کے لیے کورونا ویکسین لازمی نہیں ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق شہری کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ رمضان المبارک میں اندرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے کورونا ویکسین کی شرط نہیں رکھی گئی۔
وزارت حج و عمرہ نے جواب دیا کہ وزارت صحت کی 18 سے 70 سال تک کے افراد کو عمرہ کی اجازت دے گئی ہے جس کے لیے ایس او پیز پر عمل کرنا لازمی ہے البتہ مملکت میں رہنے والے عمرہ زائرین کے لیے کورونا ویکسین یا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ رکھنا لازمی نہیں۔
واضح رہے کہ بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ویکسی نیشن کی شرط برقرار ہے اور کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کو ہی عمرہ کی اجازت ہو گی۔
عمرہ کے لیے اعتمرنا ایپ میں کوائف اور تفصیلات بھیج کر مقررہ وقت اور اجازت نہ حاصل کیا جائے گا، اجازت نامہ رکھنے والوں کو ایس او پیز کے تحت عمرہ کی اجازت دی جائے گی۔