نئی دہلی:(ایجنسی)
سپریم کورٹ نےمنگل کو پنجاب میں سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں اسپورٹس کوٹہ کے تحت تین فیصد سیٹیں ریزرو فراہم کرنے کے ہائی کورٹ کے حکم کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عدالت ریاستی حکومت کو شہریوں کے کسی بھی طبقے کے لیے ریزرویشن فراہم کرنے کا حکم جاری نہیں کر سکتی ۔
جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس بی وی ناگرتھنا کی بینچ نے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے اگست 2019 کے حکم کو مسترد کر دیا، جس نے ریاستی حکومت کو سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں ایک فیصد کے بجائے تین فیصد اسپورٹ کوٹہ فراہم کرنے کی ہدایت دی تھی ۔
بینچ نے فیصلے میں کہا’’ ایک عدالت کی جانب سے ریاستی حکومت کو ریزرویشن فراہم کرنے کی ہدایت دینے والا حکم جاری نہیں کیا جا سکتا ۔