نئ دہلی ،نفرت کی آگ کا دائرہ دھیرے دھیرے پورے ملک کو اپنی گرفت میں لیتا جارہا ہے ،ماب لنچنگ کی وارداتوں میں بھی کمی نہیں آیئ ہے اب سنے راجدھانی میں بھی پاؤں پسارے ہیں۔ اطلاع کے مطابق دوارکا میں ایک چرچ میں توڑ پھوڑ کی اور اس کو بڑا نقصان پہنچا یا ابتدائی جانچ میں معلوم ہوا کہ اس میں ہندوتوا وادیوں کے شامل ہونے کا شبہ ہے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس کارستانی میں مقامی لوگ اور بدمعاشوں کا ہاتھ ہے یہ لوگ گودام کو چرچ میں تبدیل کیے جانے سے ناراض تھے۔اور اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ چرچ بننے کے بعد تبدیلی مذہب کے واقعات میں اضافہ ہوجائے گا ۔افسر نے بتایا اس معاملہ میں کیس درج کرلیا ہے۔وہیں ڈی ڈی ایم اے قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں دوسرے فریق پر بھی ایف آئی آر ہوگئ ہے.
میڈیارپورٹس میں کہا گیا گزشتہ اتوارکو پہلی پرارتھنا کی کی گئ تھی۔اس واقعہ میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی خبر ہے مگرپولیس نے اس کی تردید کی ہے.