نئی دہلی:(نامہ نگار)
ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے صدر ڈاکٹر قاسم رسول الیاس اور دیگر زیر حراست ارکان کو رہا کردیا گیا ۔ان لوگوں کو دہلی پولیس نے جنتر منتر پر احتجاج کرنے کی کوشش کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا تھا ۔
پارٹی کا دعوی ہے کہ دہلی پولیس نے اچانک مظاہرہ کی اجازت کو منسوخ کردیا تھا اور انہیں کالکا جی تھانے لے گئی تھی یہ مظاہرہ بلڈوزر کے ناجائز استعمال اور جاوید محمد،تیستا اور محمد زبیر وغیرہ کی گرفتاری کےخلاف مظاہرہ کا اعلان کیا تھا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔