قاہرہ:
مصر نے جعلی الزامات کے تحت قرآن کے 80 سالہ استاد شیخ عقیل جبرئیل سمیت 17 مصری قیدیوں کو پھانسی دے دی۔ انتظامیہ کے حکم سے علی الصبح وادی النترون جیل میں موت کی سزاؤں کو مکمل راز داری کے ساتھ اہل خانہ کو پیشگی اطلاع کے بغیر انجام دیا۔ ان تمام لوگوں پر 2013 میں کردا سا کے ایک پولیس اسٹیشن پر حملے کرکے 13 اہلکار وں کو موت کے گھاٹ اتارنے کا الزام تھا۔ ان کی سزا پرانسانی حقوق تنظیموں نے سوال اٹھائے تھے۔ خاص طور پر 80 سالہ بزرگ پر تو یہ الزام انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ مڈل اسٹیٹ مانیٹر کی اطلاع کے مطابق مصر کے اندر پھانسی کی سزاؤں میں تین سو فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔