ممبئی :
ملک میں کورونا وائرس کے معاملے میں زبردست تیزی کے بعد حکومتیں حرکت میں آگئیں ہیں۔ دہلی سے ممبئی ، لکھنؤ سے بھوپال تک پابندیاں عائد کردی گئیں ہیں۔ ملک کی ایک درجن کے قریب ریاستوں نے نائٹ کرفیو ، ویک اینڈ لاک ڈاؤن جیسی پابندیاں لگادی ہیں، ایسی صورتحال میں اب لاک ڈاؤن کا خطرہ بڑھتا دیکھ کر تارکین وطن مزدور وں کی گھر واپسی ایک بار پھر شروع ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز دہلی ، پونے سے تصاویر سامنے آئیں اور اب ممبئی کی بھی ایسی ہی صورتحال ہے۔
ممبئی کے لوک مانئے تلک ٹرمینس ریلوے اسٹیشن پر شمالی ہندوستان کے مزدوروں کا ایک ہجوم ہے۔ ہر ایک اپنے گھر واپس جانا چاہتا ہے ، کیونکہ اگر اچانک لاک ڈاؤن لگ گیا تو صورتحال پچھلے سال کی طرح ہوجائے گی۔
گزشتہ کل دہلی کے آنند وہار بس اسٹینڈ کی تصاویر آئیں سامنے تھیں، جہاں تارکین وطن مزدوروں کی ایک بڑی تعداد بہار جانے کے لئے تیار تھی۔ مزدوروں کا کہنا تھا کہ وہ یہاں گزشتہ سال لاک ڈاؤن میں پھنس گئے تھے ، جس کی وجہ سے بہت سی مشکلات پیش آئیں۔ اب جب صورتحال ویسے ہی ہو رہی ہے تو پھر وہ وقت پر اپنے گھر پہنچنا چاہتے ہیں۔ مزدوروں کا ایک ہجوم پونے کے ریلوے اسٹیشن پر یوپی بہار بنگال روانہ ہو رہا تھا۔