Tag Code:
Advertise With Us
اردو
हिन्दी
مئی 21, 2022
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم
No Result
View All Result

Support Us
Home متفرقات

مسلم ہونے کی وجہ سے کابینہ سے نکالا،سابق برطانوی وزیر نصرت غنی کا الزام

RK News by RK News
جنوری 23, 2022
in متفرقات
0
مسلم ہونے کی وجہ سے کابینہ سے نکالا،سابق برطانوی وزیر نصرت غنی کا الزام
41
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

برطانیہ :(ایجنسی)

برطانیہ میں ایک سابقہ مسلمان رکنِ پارلیمان کا کہنا ہے کہ ان کے مذہب کا معاملہ ایک حکومتی وہپ کے ذریعے اٹھایا گیا تھا جس کی وجہ سے انھیں سنہ 2020 میں وزیر کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔

سنڈے ٹائمز کے مطابق، ٹوری پارٹی سے تعلق رکھنے والی نصرت غنی کا کہنا ہے کہ جب انھوں نے وضاحت طلب کی تو کہا گیا کہ ان کے مسلمان ہونے کو ایک مسئلے کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔

کنزرویٹو پارٹی کے چیف وہپ مارک سپینسر کا کہنا ہے غنی ان کی جانب اشارہ کر رہی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ نصرت غنی کے دعوے مکمل طور پر جھوٹے ہیں اور وہ انھیں ہتک آمیز سمجھتے ہیں۔کابینہ کے وزیر ندیم زہاوی نے کہا ہے کہ اس الزام کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

نصرت غنی حکومت میں وزیر بننے والی پہلی مسلم خاتون تھی۔ انھیں محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایک عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ فروری 2020 میں وزیر اعظم بورس جانسن کی حکومت میں ہونی والی ایک معمولی سی ردوبدل میں وہ اس نوکری سے محروم ہو گئیں۔

سنڈے ٹائمز کے مطابق غنی کا کہنا ہے کہ جب انھوں نے وضاحت طلب کی تو ایک حکومتی وہپ نے کہا کہ اس معمولی سی ردوبدل کے بارے میں ہونے والی بات چیت کے دوران ان کے ’مسلمان ہونے کو ایک مسئلے کے طور پر اٹھایا گیا‘ اور کہا گیا کہ ’ایک مسلمان خاتون۔۔۔۔ ساتھ ساتھ کام کرنے والوں کی بے چینی کا سبب بن رہی ہے۔‘

ایم پی ویلڈن ایم پی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ انھوں نے اس معاملے کے متعلق پوچھ کچھ چھوڑ دی جب انھیں بتایا گیا کہ اگر وہ اس بارے میں بار بار پوچھتی رہیں تو انھیں گروپ سے الگ کر دیا جائے گا اور ان کے کیرئیر کے ساتھ ساتھ ساکھ بھی تباہ ہو جائے گی۔

نصرت غنی نے جس شخص کے بارے میں دعوے کیے تھے، سنیچر کی رات، سپینسر نے اپنی شناخت مذکورہ شخص کے طور پرکروائی۔ ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے کبھی ایسے الفاظ استعمال نہیں کیے اور یہ الزامات ’مکمل طور پر جھوٹے اور ہتک آمیز‘ ہیں۔

سپینسر نے اس صورتحال کو ’مایوس کن‘ قرار دیا اور کہا کہ اس وقت نصرت نے اس معاملے کو باقاعدہ تحقیقات کے لیے کنزرویٹو پارٹی کو بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔

سکریٹری تعلیم، زہاوی نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئِے کہا کہ کنزرویٹو پارٹی میں ’اسلامو فوبیا یا کسی قسم کی نسل پرستی کی کوئی جگہ نہیں ہے‘ انھوں نے مزید کہا کہ ان الزامات کی ’صحیح طریقے سے تحقیقات کی جانی چاہیے اور نسل پرستی کو ختم کرنا ہو گا۔

بی بی سی کے سیاسی نامہ نگار ڈیمیان گرامیٹکس کا کہنا ہے کہ بورس جانسن کے لے ایک اہم ہفتے کے دوران، اس تنازعہ کے متعلق سرِ عام ہونے والی گفتگو ٹوری اراکین کے درمیان شدید آپسی تناؤ کو ظاہر کرتی ہے۔

سرکاری ملازم سیو گرے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران 10 ڈاؤننگ سٹریٹ پر منعقدہ پارٹیوں کے بارے میں اپنی انکوائری مکمل کرنے والی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سیو گرے اب ڈاؤننگ سٹریٹ میں واقع جانسن کے نجی فلیٹ میں ہونے والی تقریبات کو بھی دیکھ رہی ہیں۔

غنی کے الزامات سینیئر کنزرویٹو ممبر بیک بینچر ولیم ریگ کے ان دعوؤں کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ ڈاؤننگ سٹریٹ نے بورس جانسن کو ہٹانے کے لیے ایم پیز کو ’بلیک میل‘ کرنے کی کوشش کی۔

وراگ کا کہنا ہے کہ وہ اگلے ہفتے ہاؤس آف کامنز میں میٹ پولیس کے تفتیشی افسر سے بات کریں گے۔ ہیزل گرو کے ایم پی کا کہنا ہے کہ وہ چاہیں گے کہ تفتیش 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے بجائے ’ماہرین‘ کریں۔

ڈاؤننگ سٹریٹ کا کہنا ہے وراگ جو الزامات لگا رہے ہیں، انھوں نے اس رویے کا کوئی ثبوت نہیں دیکھا۔ گذشتہ ہفتے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ وہ الزامات کی تحقیقات نہیں کر رہے لیکن اگر ان کے سامنے کوئی ثبوت پیش کیا گیا تو وہ ’غور سے‘ اس کا جائزہ لیں گے۔

چیئرمین آف کامنز کمیٹی آن سٹینڈرڈز کرس برائنٹ کا کہنا ہے کہ انھوں نے گذشتہ چند دنوں میں تقریباً ایک درجن ٹوری ایم پیز سے بات کی ہے جنھوں نے وہپز کے متعلق ایسے ہی الزامات عائد کیے تھے، جن کا کہنا ہے انھیں اپنے اپنے انتخابی حلقوں کے لیے انتخابی مہم اور بنیادی انفراسٹرکچر جیسے بائی پاس اور سکول وغیرہ کے فنڈز واپس لینے کی دھمکی دی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ انھوں نے ریگ کے الزامات کی حمایت کرنے والا کوئی ثبوت نہیں دیکھا ہے۔

10 ڈاؤننگ سٹریٹ، ٹوری وہپز اور پارٹی ڈسپلن کے انچارج ایم پیز، سیو گرے کی اگلے ہفتے آنے والی رپورٹ سے پہلے بورس جانس کے لیے حمایت میں اضافے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران 10 ڈاؤننگ سٹریٹ پر پارٹی کا اعتراف کرنے کے بعد کچھ کنزرویٹو ممبران پارلیمنٹ نے ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے، بورس جانس کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں یہ تقریب کام کے حوالے سے تھی۔

اب تک چھ ٹوری ایم پیز وزیرِ اعظم پر عدم اعتماد کا اعلان کر چکے ہیں، لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ اراکین نے اس حوالے سے سر گراہم بریڈی کو خطوط جمع کرائے ہیں۔ سر گراہم بریڈی ٹوری پارٹی میں لیڈر شپ کے لیے مقابلوں کا انعقاد کروانے والی بیک بینچ 1922 کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ پارٹی قوانین کے تحت اگر 54 خطوط جمع کرائے جائیں تو عدم اعتماد کی ووٹنگ کا عمل شروع کیا جا سکتا ہے جس کے نتیجے میں نئی قیادت کا انتخاب ہو سکتا ہے۔

Related

ShareTweetSend
Previous Post

اوپینین پول پر اکھلیش کا سوال ،الیکشن‌کمیشن سے پابندی کا مطالبہ

Next Post

بی جے پی ہندوستان کی تاریخ کو مسخ کر رہی ہے:آفتاب احمد

RK News

RK News

Related Posts

قبۃ الصخرہ شہید کرکے ہیکل سلیمانی کی تعمیر!
متفرقات

قبۃ الصخرہ شہید کرکے ہیکل سلیمانی کی تعمیر!

مئی 20, 2022
بھارت کابل میں سفارت خانہ کھول سکتا ہے !
متفرقات

بھارت کابل میں سفارت خانہ کھول سکتا ہے !

مئی 17, 2022
امریکہ کو دشمن نہیں سمجھتے، اس سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، افغان وزیر داخلہ
متفرقات

امریکہ کو دشمن نہیں سمجھتے، اس سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، افغان وزیر داخلہ

مئی 17, 2022
تیونس: صدر سعید کی ’آمرانہ حکومت‘ کے خلاف احتجاجی مظاہرے
متفرقات

تیونس: صدر سعید کی ’آمرانہ حکومت‘ کے خلاف احتجاجی مظاہرے

مئی 16, 2022
صومالیہ: حسن شیخ محمد ملک کے نئے صدر منتخب
متفرقات

صومالیہ: حسن شیخ محمد ملک کے نئے صدر منتخب

مئی 16, 2022
نیویارک میں سیاہ فاموں پر اندھا دھند فائرنگ،10ہلاک
متفرقات

نیویارک میں سیاہ فاموں پر اندھا دھند فائرنگ،10ہلاک

مئی 15, 2022
Next Post
بی جے پی ہندوستان کی تاریخ کو مسخ کر رہی ہے:آفتاب احمد

بی جے پی ہندوستان کی تاریخ کو مسخ کر رہی ہے:آفتاب احمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
  • 18.4k Fans
  • 68.9k Followers
  • Trending
  • Comments
  • Latest
اے ٹی ایس کونہیں ملا ریمانڈ، عدالت نے پھٹکارا،مولانا کلیم کو چودہ دن کے لیے جیل بھیج دیا

اے ٹی ایس کونہیں ملا ریمانڈ، عدالت نے پھٹکارا،مولانا کلیم کو چودہ دن کے لیے جیل بھیج دیا

ستمبر 22, 2021
عمر گوتم کی بیٹی  کا کرب،سب نے ہمیں چھوڑدیا، لڑائ میں اکیلے رہ گیے،تنظمیں بھی خاموش،زندگی ختم سی ہوگئ

عمر گوتم کی بیٹی کا کرب،سب نے ہمیں چھوڑدیا، لڑائ میں اکیلے رہ گیے،تنظمیں بھی خاموش،زندگی ختم سی ہوگئ

نومبر 26, 2021
پہچانیے کون ہے یہ شخص!

پہچانیے کون ہے یہ شخص!

اکتوبر 26, 2021
آصف محمد خان اپنے الزامات کا ثبوت دیں:جرنلسٹ فرحان یحییٰ کا چیلنج

آصف محمد خان اپنے الزامات کا ثبوت دیں:جرنلسٹ فرحان یحییٰ کا چیلنج

جون 17, 2021
ٹوٹ گئیں زنجیریں،آئے دیوانے باہر،کہا- جنگ جاری رہے گی

ٹوٹ گئیں زنجیریں،آئے دیوانے باہر،کہا- جنگ جاری رہے گی

2
ہندوتوا میں پھنسنے کی جگہ نئے بیانیہ پرکانگریس میں غور

ہندوتوا میں پھنسنے کی جگہ نئے بیانیہ پرکانگریس میں غور

2
برطانوی حکمران جماعت میں ’اسلاموفوبیا ایک مسئلہ‘ ہے: رپورٹ

برطانوی حکمران جماعت میں ’اسلاموفوبیا ایک مسئلہ‘ ہے: رپورٹ

1
سینٹرل وسٹا کی زد میں مساجد،امانت اللہ کا انتباہ

سینٹرل وسٹا کی زد میں مساجد،امانت اللہ کا انتباہ

1
قبۃ الصخرہ شہید کرکے ہیکل سلیمانی کی تعمیر!

قبۃ الصخرہ شہید کرکے ہیکل سلیمانی کی تعمیر!

مئی 20, 2022
’سب سے زیادہ ظلم اپنوں نے کیا‘،رامپور پہنچنے پر اعظم خاں کاچھلکا درد

’سب سے زیادہ ظلم اپنوں نے کیا‘،رامپور پہنچنے پر اعظم خاں کاچھلکا درد

مئی 20, 2022
’امید ہے ڈسٹرکٹ جج انصاف کریں گے‘، سپریم کورٹ کے حکم پر اویسی کا رد عمل

’امید ہے ڈسٹرکٹ جج انصاف کریں گے‘، سپریم کورٹ کے حکم پر اویسی کا رد عمل

مئی 20, 2022
گیان واپی پر اویسی کی پارٹی کے لیڈر کی پوسٹ، یوپی پولیس نے گرفتار کیا

گیان واپی پر اویسی کی پارٹی کے لیڈر کی پوسٹ، یوپی پولیس نے گرفتار کیا

مئی 20, 2022

أخبار حديثة

قبۃ الصخرہ شہید کرکے ہیکل سلیمانی کی تعمیر!

قبۃ الصخرہ شہید کرکے ہیکل سلیمانی کی تعمیر!

مئی 20, 2022
’سب سے زیادہ ظلم اپنوں نے کیا‘،رامپور پہنچنے پر اعظم خاں کاچھلکا درد

’سب سے زیادہ ظلم اپنوں نے کیا‘،رامپور پہنچنے پر اعظم خاں کاچھلکا درد

مئی 20, 2022
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کاپابندہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک وملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں وتجزیوں کے اعلی معیارکی بدولت سماج کے ہرطبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

Quick Links

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

No Result
View All Result
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

<-- popup advt. -->
<-- popup advt. -->