نئی دہلی :
معروف اسلامی اسکالر کیرل سے تعلق رکھنے والے سابق نائب امیر جماعت پروفیسر صدیق حسن صاحب (1945-2021)کا آج دوپہر 2 بجے انتقال ہوگیا، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ وہ کافی عرصہ سے بیمار چل رہے تھے۔ ان کے انتقال سے بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔ عصر حاضر میں خیر امت کے ایک فرد کا بے مثال نمونہ تھے۔الشفا اسپتال بھی ان کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔وہ 1995 سے 2005 تک کیرل کے امیر جماعت رہے۔وہ سوشل سروس پروجیکٹ وزن 2016 جماعت اسلامی ہند کے چیف آرکٹیکٹ تھے۔