اسلام آباد: پاکستان میں نئے آرمی چیف کے نام کو قطعیت دیدی گئی ہے۔۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پاکستان کے نئے آرمی چیف ہوں گے۔ پچھلے کچھ دنوں سے نئے آرمی چیف کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کے نام کی منظوری کے ساتھ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے نئے چیئرمین کے نام کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نیا چیف جسٹس بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ واپاکستان کی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے ملک کے نئے آرمی چیف سے متعلق وزیراعظم کی رضا مندی کے متعلق جانکاری دی ہے۔ انہوں نے بتایا جنرل منیر اور لیفٹیننٹ جنرل شمشاد مرزا کے نام کی تجویز حتمی رضامندی کے لیے صدر مملکت عارف علوی کو بھیجی جائے گی۔ جیسے ہی صدر مملکت کی منظوری مل جائے گی نئے آرمی چیف کی تقرری عمل میں آئیگی اور جنرل منیر چیف آف آرمی اسٹاف کا عہدہ سنبھالیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے نئے آرمی چیف کے بارے میں کافی عرصے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ اس میں فوج کے 6 اعلیٰ کمانڈروں کے نام سامنے آرہے تھے لیکن اب جنرل عاصم منیر پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔