نئی دہلی : مرکزی سرکار نے ایک اہم اور اچھا فیصلہ لیتے ہوے عازمین حج کیلئے وی آئی پی کوٹہ کو ختم کردیا ہے ۔ ذرائع نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ہندوستان کے صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ ، وزیر اعظم، اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کے ساتھ ساتھ حج کمیٹی کو مختص وی آئی پی کوٹے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق سال 2012 میں یہ وی آئی پی کوٹہ لاگو کیا گیا تھا، جس کیلئے 5000 سیٹیں مختص کی گئی تھیں ۔ حالانکہ اب اس کو ختم کردیا گیا ہے تو یہ سیٹیں بھی عام لوگوں کو الاٹ کی جاسکیں گی ۔وی آئی پی کوٹے کوجو سیٹیں الاٹ تھیں وہ اثر رسوخ والے حاصل کرلیا کرتے تھے اور عام آدمی دھکے کھاتا تھا ،بتایا جاتا ہے کہ ٹور آپریٹرز بھی بالواسطہ طور پر یہ ملائی کھایا کرتے تھے حالانکہ اس میں وی آئ پی کوٹا والوں کا کوئ معاملہ نہیں ہوتا تھا بلکہ کورونا وائرس وبا کے پیش نظر عائد کی گئی پابندیوں کو کم کئے جانے کے بعد سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد وبا سے پہلے کی تعداد تک پہنچنے کی امید ہے ۔