نئ دہلی: ہائی کورٹ نے پیر کے روز پانچ ٹی وی نیوز چینلوں کو دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں مبینہ طورغلط رپورٹنگ کرنے پرزی سمیت پانچ نیوزچینلوں کوہائ کورٹ کا نوٹس پر غلط رپورٹنگ کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔ ساتھ ہی نیوز براڈکاسٹنگ اینڈ ڈیجیٹل اسٹینڈرڈ اتھارٹی (این بی ڈی ایس اے) کو یہ جانچ کرنے کی ہدایت دی کہ یہ چینل ضروری گائیڈلائنس پر عمل کرتے ہیں یا نہیں۔جسٹس یشونت ورما آپ کے سابق مواصلات انچارج اور بزنس مین وجئے نایر کے ذریعہ داخل ایک عرضی پر سماعت کر رہے تھے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ معاملے کے بارے میں حساس جانکاری ای ڈی اور سی بی آئی کے ذریعہ میڈیا میں لیک کی گئی تھی۔
قومی آواز کی رپورٹ کے مطابق سماعت کے دوران عدالت نے معاملے کے ٹیلی کاسٹ پر عدم اطمینان ظاہر کیا، جس میں انڈیا ٹوڈے اور ریپبلک ٹی وی سمیت پانچ نیوز چینلز کے ذریعہ عام آدمی پارٹی کے کئی لیڈروں کو ملزم بتایا گیا تھا۔ مبینہ غلط رپورٹنگ کو لے کر زی نیوز اور ٹائمز ناؤ کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
اس سے قبل عدالت نے جانچ ایجنسیوں سے ان کے ذریعہ جاری معاملے سے متعلق سبھی پریس ریلیز ریکارڈ پر رکھنے کو کہا تھا۔ عدالت کے حکم کے جواب میں ای ڈی نے بتایا کہ اس نے کوئی پریس ریلیز جاری نہیں کی ہے، جبکہ سی بی آئی نے کہا کہ اس نے جانچ سے متعلق تین ریلیز جاری کی ہیں