آنئ دہلی:آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے کہا ہے کہ ہندو نہ تو فسادات میں حصہ لیتے ہیں اور نہ ہی جہاد میں یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کو فسادی کہنے والے غلط ہیں۔ این ڈی ٹی ویNDTV کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا، ’’میں ان لوگوں کے خلاف ہوں جو فسادات میں ملوث ہوتے ہیں اور عام طور پر ہندو فسادات میں حصہ نہیں لیتے۔ اگر ہندو ایک کمیونٹی کے طور پر جہاد میں یقین نہیں رکھتے،ہندو ایک کمیونٹی کے طور پر امن پسند ہیں۔
2002 کے فسادات پر شاہ کے بیان کو حقیقت پر مبنی بتایا
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے اس تبصرہ پر کہ 2002 کے فسادیوں کو "سبق” سکھایا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ 2002 کے فسادات پر شاہ کا بیان ‘حقیقت پر مبنی’ ہے، اسے برقرار رکھنے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے۔ گجرات میں مستقل امن ہے۔ اب کرفیو نہیں ہے۔” چیف منسٹر نے کہا، ’’گجرات نے 2002 کے گودھرا فسادات کے بعد بے مثال ترقی دیکھی ہے کیونکہ گجرات حکومت نے فرقہ پرست عناصر سے مضبوطی سے نمٹا ہے‘‘۔