احمدآباد(ایجنسی )اب گجرات انتخابات میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ یکم دسمبر کو ہونے جا رہی ہے۔ ووٹ ڈالنے سے پہلے ہر پارٹی اپنی پوری طاقت انتخابی مہم میں لگا رہی ہے۔ بی جے پی کی طرف سے بھی تجربہ کار لیڈروں کی پوری فوج کو میدان میں اتارا گیا ہے۔
گجرات انتخابات میں پارٹی امیدواروں کے لیے ووٹ مانگنے میں مصروف آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے یکساں سول کوڈ کا مسئلہ اٹھایا ہے۔گجرات میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے کہا کہ اگر کوئی ہندو ایک سے شادی کرتا ہے تو دوسرے مذاہب کے لوگوں کو بھی ایک ہی شادی کرنی پڑے گی۔
ملک میں یکساں سول کوڈ کا قانون ہونا چاہیے۔ ایک شخص 3-2 شادیاں کرلیتا ہے۔ آخر آپ 3 2-شادیاں کیوں کریں گے؟ جب ایک ہندو ملک میں ایک شادی کرتا ہے تو دوسرے مذاہب والوں کو بھی ایک ہی شادی کرنی چاہیے۔