نئی دہلی : ( پریس ریلیز)
پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے شمال مشرقی ریجن کے صدر محمد عارف خان نے اپنے ایک بیان میں تریپورہ کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں کی املاک اور مساجد پر ہندوتوا حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ آر ایس ایس، وی ایچ پی اور بجرنگ دل شمال مشرقی ہند کی مسلم اقلیتوں کو بنگلہ دیشی درانداز بتا کر ان پر ظلم و زیادتی کرنے کے لئے مسائل کھڑے کرتے رہتے ہیں۔ اب بنگلہ دیش میں اقلیت مخالف تشدد کے خلاف مظاہرے کے نام پر وہ ایسا کر رہے ہیں۔
یہ بالکل بھی درست نہیں ہے کہ ایک طرف پڑوسی ملک میں اقلیتوں کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت کی جائے اور وہیں دوسری طرف خود اپنے ملک کی اقلیتوں پر تشدد کے واقعات پر خاموش رہا جائے۔ تریپورہ کی سول سوسائٹی کو آگے بڑھ کر تریپورہ کے مسلمانوں پر حملے کی مذمت کرنی چاہئے۔ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہندوتوا مجرموں کے خلاف فوری کاروائی کرے اور ریاست میں امن و امان کو یقینی بنائے۔ ہم اس واقعے کی منصفانہ تفتیش کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ تشدد کے اصل ماسٹر مائنڈ اور اشعال انگیزی کرنے والوں پر انصاف کے مطابق کاروائی ہو سکے۔