احمد آباد: گجرات کے احمد آباد میں سابرمتی ریور فرنٹ پر خود کا ویڈیو بناکر خود کشی کرنے والی عائشہ کے کیس میں احمد آباد سیشن کورٹ نے اس کے شوہر عارف خان کو ضمانت دینے سے انکار کردیا ۔ عدالت نے کہا کہ ابتدائی نظر میں الزامات صحیح لگ رہے ہیں ۔ عدالت نے کہا کہ خودکشی کا یہ واقعہ ایک انتباہی اشارہ اور بدنما داغ کی طرح ہے ، نہ صرف ذات یا برادری کے لئے ، بلکہ پورے معاشرے اور انسانیت کے لئے ہے۔ بتادیں کہ عائشہ کی خودکشی کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد ہنگامہ مچ گیا تھا ۔