نئی دہلی:
کابینہ نے بدھ کے روز ڈپازٹ انشورنس اور کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن ترمیمی بل ، 2021 کو منظوری دے دی ، جس میں بینک کےڈوبنے کی صورت میں جمع کرنے والوں کو 90 دن میں جمع بیمہ رقم فراہم کرنے کا التزام کیا ہے ۔
وزیراعظم نریندرمودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ کی ہوئی میٹنگ میں بینک کھاتہ رکھنےوالے صارفین کے لئے ایک بڑا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے نامہ نگاروں کو یہ معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کومانسون سیشن میں ہی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپازٹ انشورنس کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن کی تشکیل اس لئےدی گئی تھی کہ بینک ڈپازٹس کو اگر کسی وقت آر بی آئی نےموریٹوریم لگاتی ہے تو اس وقت ان کا پیسہ بینکوں سے نکالنے پر جو روک لگتی تھی اس سے ان کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ اس ترمیمی بل 2021 کے تحت ، تمام ڈپازٹ کا 98.3 فیصد کورکیا جائے گا اور ڈپازٹ ویلیو سے متعلق 50.9 فیصد ڈپازٹ کوکورجائے گا۔ عالمی سطح پرڈپازٹ ویلیو تمام جمع اکاؤنٹس کا صرف 80 فیصد ہے۔ اس میں ڈپازٹ ویلیو کا صرف 20-30 فیصد شامل ہوتا ہے۔
گذشتہ سال وزیر خزانہ نے اس کی حد ایک لاکھ سے بڑھا کر پانچ لاکھ کردی تھی۔ آج کی کابینہ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 90 دن کے اندر ، جمع کروانے والوں کو 5 لاکھ روپے تک کی ادائیگی کی جائے گی اور اس ضمن میں قانون میں ترمیم کی جارہی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ بین الاقومی مالیاتی سروسز سینٹراور ملٹی لیئر ایجنسی ، انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف سکیورٹی کمیشن اورانٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف انشورنس سپروائزر کے مابین ایک معاہدہ طے پایا ہے۔