نئی دہلی :
‘دی اسکالراسکول ابوالفضل انکلیو جامعہ نگر میں آج الشفا ہاسپٹل کے تحت کرونا کے مریضوں کے علاج کے لیے ایک الگ سے ‘کووڈ فیلڈ اسپتال کا جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے کیا یقیناً یہ 50 بستروں والا اسپتال یقیناً جا معہ نگر کے مکینوں کے لیے بڑی راحت کا سامان ہے ۔ امیر جماعت نے کہا کہ اطمینان کی بات ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ایسے افراد اور ادارے سامنے آئے ہیں جنھوں نے انسانیت کی خدمت کی اعلیٰ مثال پیش کی ہے ۔الشفا ہاسپٹل اس کی ایک اہم مثال بن کر سامنے آیا ہے، گزشتہ دوتین ہفتے سے انتہائی مشکل حا لات میں کام کر رہا ہے، ہمیں خوشی ہے کہ نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ نوجوان انسانوں کی خدمت کے لیے آگے آئیں۔ ہیومن ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر و ‘فیلڈ کووڈ اسپتال کے سربراہ ٹی عارف علی نے بتایا کہ اسپتال میں 100 آکسیجن سلنڈر ، 10 آکسیجن کنسنٹریٹ، نیبولیشن سمیت خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ وارڈ کا نظم کیا گیا ہے ۔ یہاں مریضوں کو تین وقت کا کھانا بھی دیا جائے گا ، علاج کے دوران اگر کسی مریض کو دیگر اسپتال میں داخل کرانے کی ضرورت پیش آتی ہے تو آکسیجن سپورٹ کے ساتھ 24 گھنٹہ ایمبولینس سروس بھی دستیاب ہوگی ۔ ‘’فیلڈ کووڈ اسپتال‘ کے نظم و ضبط کی مزید بہتری کے لیے ڈاکٹروں پر مشتمل 30 افراد کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آگے چل کر حالات کے پیش نظر اگرمزید بستروں کو بڑھانے کی ضرورت پیش آتی ہے تو اسپتال انتظامیہ اس پر بھی غور کرے گی ۔ ٹی عارف علی نے مزید بتایا کہ اس اسپتال میں علاج مع کھانا سبھی خدمات بالکل مفت ہوں گیں ۔ معلوم ہو کہ فی الوقت الشفا ہاسپٹل میں کورونا کے مریضوں کے علاج کے لیے 40 بیڈ کی سہولت ICU اور وینٹی لیٹرکے ساتھ دستیاب ہے ۔ واضح ہوکہ وژن 2026 کا یہ ‘ فیلڈ کووڈ اسپتال ‘آسٹر ڈی ایم ہیلتھ کیئرکے اشتراک سے ممکن ہو سکا ہے ۔ آسٹر کے والینٹرس اس کے لیے کام کر رہے ہیں ۔
Nice News website keep up. Read all Indian Urdu Newspapers at https://akhbarurdu.com/