ممبئی :(ایجنسی)
سونوسود کے ممبئی آفس پر انکم ٹیکس محکمہ نے سروے کیا ہے ۔ خبر ہے کہ چھ الگ الگ علاقوں میں یہ چھاپہ ماری کی گئی ہے ۔ بتادیں کہ گزشتہ ماہ ہی سونو سود کو دہلی سرکار نے اسکولی بچوں کیلئے شروع کئے مینٹرشپ پروگرام کا برانڈ امبیسڈر بنایا ہے ۔
غور طلب ہے کہ گزشتہ ماہ اگست میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے سونو سود کی ملاقات ہوئی تھی ۔ اس ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ کیجریوال اور اداکار سونو سود نے مشترکہ طور پر میڈیا سے بھی خطاب کیا تھا ۔ وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کہا تھا کہ سونو سود دہلی حکومت کے خاص پروگرام ‘دیش کے مینٹرس کا برانڈ امبیسڈر بننے کیلئے تیار ہوگئے ہیں ۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ دہلی کا محکمہ تعلیم جلد ہی ملک کے مینٹرس پروگرام شروع کرے گا ۔ سونو سود اس کے برانڈ امبیسڈر بننے کو راضی ہوگئے ہیں ۔ وزیر اعلی کیجریوال نے اس موقع پر کہا تھا کہ اداکار سونو سود اپنے کام اور سماج کی تئیں ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی وجہ سے لوگوں کے ترغیب کا ذریعہ بن چکے ہیں ۔
بتادیں کہ کورونا وبا کے درمیان سونو سود بالی ووڈ کے ایک ایسے اسٹار رہے ہیں جو گزشتہ ڈیڑھ سال سے ضرورت مندوں کی مدد کر رہے ہیں ۔ اسی لئے انہوں نے لوگوں کے دلوں کو اپنی خاص جگہ بنالی ہے ۔ جس طرح سونو بے لوث لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں ، اس سے وہ حقیقی زندگی میں بھی ہیرو بن چکے ہیں ۔