نئی دہلی: “سویڈن میں قرآن مجید کے نسخے کو نذر آتش کیا جانا انتہائی مذموم عمل ہے۔ یہ ایک نسل پرستانہ، اشتعال انگیز اور نفرت کو ہوا دینے والا جرم ہے۔ اس گھنونے فعل میں ملوث شخص کو فوری گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے“۔ یہ باتیں نائب امیر جماعت اسلامی ہند پروفیسر محمد سلیم انجینئر نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہیں۔ قرآن مجید کو نذر آتش کئے جانے کا یہ واقعہ اسٹاک ہوم، سویڈن میں ترک سفارت خانے کے باہر انتہائی دائیں بازو کے لیڈرنے انجام دیا ہے۔
پروفیسر سلیم نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ہند اس بات کو مانتی ہے کہ تمام مذہبی کتابیں اور شخصیات قابل احترام ہیں۔ ان کی نہ تو کسی بھی طرح سے تذلیل کی جانی چاہئے اور نہ ہی انہیں بہتان وتوہین کا نشانہ بنایا جانا چاہئے۔ مذہبی کتابوں اور شخصیات کا احترام سب پر لازم ہے۔ سویڈن میں جو کچھ بھی ہوا،یہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ اس طرح کے حرکتوں کی مذمت کرنے میں کسی کو بھی تذبذب نہیں ہونا چاہئے۔(سورس پریس ریلیز)