نئی دہلی:(آر کے بیورو)
عام آدمی پارٹی کے دبنگ لیڈر اور ممبراسمبلی امانت اللہ خاں نے کہا ہے کہ جہانگیر پوری تشدد معاملہ میں صرف ایک کمیونٹی کو ذمہ دار قرار دینا اور یکطرفہ کارروائی غلط بات ہے ایک ٹویٹ میں انہوں نےسوال کیاکہ مسجد کے باہر قابل اعتراض اور اشتعال انگیز نعرے لگانا،مسجد کےاندر گھسنے اوربھگوا جھنڈا لگانے کی کوشش کرنا صحیح ہے؟
آپ لیڈر نےایک ویڈیو بھی ٹویٹ کیا اور لکھا کہ جس کی غلطی ہو اسے سزا ملنے چاہیے لیکن کسی ایک کمیونٹی کو ٹارگٹ کرنا ٹھیک نہیں واضح ہو وزیر اعلیٰ کیجریوال نے اپنے بیان میں جلوس پر پتھراؤ کی بات کہی ہے۔