نئی دہلی: (ایجنسی)
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے انڈو تبت سرحدی پولیس فورس کے یوم تاسیس پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اتوار کو اپنے ٹوئٹ پیغام میں اوم برلا نے کہا کہ ’’انڈو تبت بارڈر پولیس فورس کا یوم تاسیس تمام فوجیوں کو مبارک ہو، جو بہادری، استقامت کے جذبے کے ساتھ ہندوستان کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔ آئی ٹی بی پی کے جوانوں کی فرض شناسی، ہمت، قربانی اور حب الوطنی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے‘‘۔