جامعہ ملیہ اسلامیہ نے چھٹی،نویں اور گیارہویں جماعتوں کے انٹرنس امتحان کے نتائج کا اعلان کیا
جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یونیورسٹی کے مختلف اسکولوں کی چھٹی،نویں اور گیارہویں کی جماعتوں (سائنس،آرٹس اور کامرس) میں سال دوہزار بائیس اور تیئس میں داخلے کے لیے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ان جماعتوں میں داخلے کے لیے تقریباً چونتیس ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں ۔انٹرنس امتحان کے نتائج کنٹرولر آف امتحانات جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پورٹل http://jmicoe.inپر دستیاب ہیں۔
چھٹی جماعت میں داخلے کی کاروائی مؤرخہ پچیس جولائی دوہزار بائیس سے شروع ہوگی اور انٹرنس امتحان میں کامیاب طلبا انتیس جولائی دوہزاربائیس تک داخلہ لے سکیں گے۔
نویں جماعت میں کامیاب طلبا انتیس جولائی دوہزاربائیس تک داخلہ لے سکیں گے۔
گیارہویں جماعت کی سبھی شاخوں میں کامیاب طلبا یکم اگست دوہزار بائیس سے چار اگست دوہزاربائیس تک داخلہ لے سکیں گے۔