مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں نے فلسطینی کاشتکاروں کے 100 زیتون کے پیڑ کاٹ ڈالے ہیں۔
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAFA کے مطابق یہودی آبادکاروں نے نابلوس کے جنوبی علاقے کُسرا کے دیہی علاقے میں فلسطینی کاشتکاروں کی زرعی اراضی پر حملہ کر دیا۔
خبر کے مطابق یہودی آبادکاروں نے فلسطینی کاشتکاروں کے 100 زیتون کے پیڑ کاٹ ڈالے ہیں۔
کُسرا بلدیاتی اسمبلی کے رکن عماد حسن نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ افراد غیر قانونی یہودی بستی ایش کودیش کے رہائشی تھے۔
عماد حسن کے مطابق یہودی تخریب کار گروپ نے اسرائیلی فوجی کے تحفظ میں شہر کی بجلی کی لائنوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔