اس موقع پر کانگریس کی سبکدوش ہونے والی صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی، الیکشن اتھارٹی کے چیئرمین مدھوسودن مستری، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور کئی سینئر لیڈران موجود تھے۔ عہدہ سنبھالنے سے پہلے کھڑگے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی سمادھی پر پہنچے۔
کھڑگے نے کانگریس صدر کے انتخاب میں ششی تھرور کو شکست دی۔ کھڑگے ایسے وقت میں کانگریس کے صدر بنے ہیں جب پارٹی تمام چیلنجوں سے نمٹ رہی ہے۔ کھڑگے کے سامنے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے ساتھ تمام ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو جیت دلانا ایک بڑا چیلنج ہے۔ 80 سالہ کھڑگے گاندھی خاندان کے معتمد ہیں اور کانگریس کارکنان پر امید ہیں کہ صدر کے طور پر ان کا انتخاب پارٹی کو مضبوط کرے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ آج ہماری پارٹی کے سامنے کئی چیلنجز ہیں۔ سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ آج ملک کے سامنے جمہوری اقدار کا بحران کھڑا ہے، ہم اس سے کیسے نمٹیں گے۔
نئ دہلی ملکارجن کھڑگے، جنہوں نے گزشتہ ہفتے کانگریس صدر کے انتخاب میں کامیابی حاصل کی، کانگریس ہیڈکوارٹر 24، اکبر روڈ پر منعقدہ ایک عظیم الشان تقریب میں بدھ کوچارج سنبھالا۔ مدھوسودن مستری نے کھڑگے کو جیت کا سرٹیفکیٹ پیش کیا۔
اس موقع پر کانگریس کی سبکدوش ہونے والی صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی، الیکشن اتھارٹی کے چیئرمین مدھوسودن مستری، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور کئی سینئر لیڈران موجود تھے۔ عہدہ سنبھالنے سے پہلے کھڑگے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی سمادھی پر پہنچے۔کھڑگے نے کانگریس صدر کے انتخاب میں ششی تھرور کو شکست دی۔ کھڑگے ایسے وقت میں کانگریس کے صدر بنے ہیں جب پارٹی تمام چیلنجوں سے نمٹ رہی ہے۔ کھڑگے کے سامنے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے ساتھ تمام ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو جیت دلانا ایک بڑا چیلنج ہے۔ 80
سالہ کھڑگے گاندھی خاندان کے معتمد ہیں اور کانگریس کارکنان پر امید ہیں کہ صدر کے طور پر ان کا انتخاب پارٹی کو مضبوط کرے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ آج ہماری پارٹی کے سامنے کئی چیلنجز ہیں۔ سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ آج ملک کے سامنے جمہوری اقدار کا بحران کھڑا ہے، ہم اس سے کیسے نمٹیں گے۔