اسلام آباد : (ایجنسی)
پاکستان کے لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کی اسپتال سے نئی تصویر منظرِ عام پر آگئی جس میں اُن کی حالت تشویشناک لگ رہی ہے۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عُمر شریف کے گلے اور ناک میں نلکیاں لگی ہوئی ہیں۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا جارہا ہے کہ عُمر شریف کی حالت تشویشناک ہے اور اُنہیں دُعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔
دوسری جانب عُمر شریف کے لاکھوں مداح اُنہیں اس حالت میں دیکھ کر افسردہ ہوگئے ہیں اور وہ اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یاداشت بھی خراب ہو گئی ہے، گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ان کی تشویشناک حالت کے حوالے سے بھی خبریں گردش کر رہی تھیں۔