نئی دہلی :
بقرعید کے موقع پر کیرل میں لاک ڈاؤن میں نرمی دی جانے کو لے کر سپریم کورٹ نے ریاستی سرکار کو جم کر پھٹکار لگائی۔ سپریم کورٹ نے منگل کو معاملے کی سماعت کے دوران کہاکہ کیرل سرکار کو تاجروں کی جانب سے لاک ڈاؤن میں رعایت دینے کی مانگ کے آگے ہتھیار ڈالتے دیکھنا حیران کن ہے ۔ اس کےعلاوہ سپریم کورٹ نے کیرل کو صاف کہا ہے کہ وہ بقرعید کے موقع پر کانوڑ یاترا کو لے کر سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کرے۔ پیر کو اس حکم کے خلاف سپریم کورٹ نے کیرل سرکار سے جواب طلب کیا تھا۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ ‘ہم کیرل حکومت کو حکم دیتے ہیں کہ وہ آئین کے آرٹیکل 21 اور 144 کو دھیان میں رکھے اور کانوڑیاترا معاملہ کو لے کر دئے ہمارے حکم کی تعمیل کرے۔ سپریم کورٹ نے کہاکہ کسی بھی طرح کا دباؤ شہریوں کے زندگی کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں کرسکتی ہے ۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو ، کوئی بھی شہری عدالت کو مطلع کرسکتا ہے اور اسی کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔