لکھنؤ:اترپردیش اقلیتی بہبود کے وزیر دھرم پال سنگھ نے کہا کہ اقلیتی بہبود کے طلبہ کو جدید تعلیم سے جوڑنے کے لیے مدرسہ کے اساتذہ کو بھی تربیت دی جانی چاہیے۔ ان کے لیے وقتاً فوقتاً تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں اور اس کا مکمل شیڈول تیار کیا جائے۔ وہ ودھان سبھا میں واقع اپنے چیمبر میں مدرسہ بورڈ سے متعلق میٹنگ لے رہے تھے۔
وزیر نے کہا کہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ اقلیتی طلباء کو اختراعات، روزگار اور انٹرپرینیورشپ سے جوڑا جائے، تاکہ ان کے مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔ اساتذہ اور طلباء میں تدریس، سیکھنے کی بے تابی، تحقیقی صلاحیت کو بہتر بنانے، مسائل حل کرنے اور اختراعی اور عملی مہارت جیسی خصوصیات پیدا کرناہوگآ لکھنؤ:اقلیتی بہبود کے وزیر دھرم پال سنگھ نے کہا کہ اقلیتی بہبود کے طلبہ کو جدید تعلیم سے جوڑنے کے لیے مدرسہ کے اساتذہ کو بھی تربیت دی جانی چاہیے۔ ان کے لیے وقتاً فوقتاً تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں اور اس کا مکمل شیڈول تیار ہوں
ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود دانش آزاد انصاری نے کہا کہ کوشش ہونی چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ بچے تعلیمی میدان میں شامل ہوں اور اپنا روشن مستقبل بنائیں۔ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد جاوید، ڈائریکٹر جے۔ ربھا اور رجسٹرار جگموہن سنگھ بھی میٹنگ میں موجود تھے۔