اردو
हिन्दी
دسمبر 15, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مولانا عبدالخالق سنبھلی کا انتقال

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مولانا عبدالخالق سنبھلی کا انتقال

مولانا عبدالخالق سنبھلی (فائل فوٹو)

717
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دیوبند:

عظیم دینی دانش گاہ دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم اور ممتاز و مؤقر استاذ حدیث مولانا عبدالخالق سنبھلی کا آج طویل علالت کے باعث انتقال ہوگیاہے۔ انا اللہ و انا الیہ راجعون۔ ان کے انتقال کی خبر سے دارالعلوم دیوبند سمیت علمی، دینی، اصلاحی اور سماجی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ مولانا تقریباً 72؍ سال کے تھے اور گزشتہ کافی دنوں سے علیل تھے، دہلی،مراد آباد،دیوبند اور مظفرنگر میں ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی مرحوم کاعلاج ہوا لیکن قابل ذکر افاقہ نہیں ہواہے،جمعہ کے روز دوپہر قریب ساڑھے تین بجے مظفرنگر اسپتال میں حضرت مرحوم نے آخری سانس لی۔

ان کے انتقال کی خبرسے احاطہ دارالعلوم دیوبند میں واقع ان کی رہائش گاہ پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی اور دیگر نامور علماء کرام و اساتذہ نے پہنچ کر تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے مرحوم کے انتقال کو عظیم علمی اور ملی خسارہ قرار دیا اور دارالعلوم دیوبند کے لئے انجام دی جانے والی ان کی بے مثال اور مخلصانہ خدمات کو یاد کیا۔

مرحوم گزشتہ تقریباً39سال سے دارالعلوم دیوبند میں علمی، دینی، اصلاحی اور تربیتی خدمات انجام دے رہے تھے، مرحوم کا شمار دارالعلوم دیوبند کے مؤقر اساتذہ اور جید علماء کرام میں ہوتا تھا۔مرحوم نے تقریباً13؍ سال سے دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم کے عہدہ پر نمایاں خدمات انجام دے تھے۔جن کے ہزاروں شاگرد دنیا بھر میں علمی ،اصلاحی اور تربیتی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مولانا کا آبائی وطن یوپی کا ضلع سنبھل ہے ،جہاں 5؍ جنوری 1950ء میںان کی پیدائش ہوئی تھی ۔ دارالعلوم دیوبند سے فراغت کے بعد انہوں نے مختلف مدارس میں تعلیمی خدمات انجام دی ،جس کے بعد دارالعلوم دیوبند میں ان کا 1982ء میں تقررہوا۔ مولانامرحوم ایک خوش اطوار، خو ش مزاج، رقیق القلب، متواضع، سادگی پسندا انسان تھے، مولانا کامیاب مدرس، بہترین قلم کا ر ہو نے کے ساتھ بہت اچھے مقرر بھی تھے۔آپ کی تقریر صاف شستہ سلجھی ہو ئی اور مؤثر ہو تی تھیں، متعدد مر تبہ دارالعلوم دیوبند کے نا ظم امتحان رہے۔ مرحوم نے کئی مو ضوعات پر کتا بیں لکھی جنہیں علمی حلقوں سے دادو تحسین حاصل ہوئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین بیٹے اور چار بیٹاں ہیں۔

ان کے انتقال پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی اور جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے گہرے رنج و غم کااظہا رکرتے ہوئے مولانا عبدالخالق سنبھلی ؒکے انتقال کو دارالعلوم دیوبند اور علمی حلقوں کا عظیم خسارہ بتایا اور کہاکہ مرحوم نے تقریباً 40؍ سال تک دارالعلوم دیوبند کی بے مثال ،مخلصانہ خدمات انجام دیں، مرحوم علم و فن میں مہارت کے ساتھ ساتھ انتظامی امور کی بھی گہری سوجھ بوجھ رکھتے تھے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی تمام خدمات کو قبول فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے، پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

علاوہ ازیںدارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانامحمد سفیان قاسمی، جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر و سابق رکن پارلیمنٹ مولانا سید محمود اسعد مدنی،دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مولانا عبدالخالق سنبھلی،شیخ الحدیث مولانا سید احمد خضر شاہ مسعودی، ممتاز قلمکار مولانا نسیم اختر شاہ قیصر، نامور عالم دین مولانا ندیم الواجدی، مسلم فنڈ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی، دارالعلوم زکریا دیوبند کے مہتمم مفتی محمد شریف خان قاسمی، جامعۃ الشیخ حسین احمد مدنی کے مہتمم مولانا مزمل علی قاسمی، رکن شوریٰ مولانا سید انظر حسین میاں دیوبندی،معروف شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی سمیت ملک کے نامور علماء کرام نے مولانا کے انتقال پر گہرے رنج و الم کااظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کو تعزیت مسنونہ پیش کی اور مولانامرحوم کے لئے دعاء ایصال کا اہتما م کیا۔ دیر شب گیارہ بجے مرحوم کی نماز جنازہ احاطہ مولسری میں ادا کی گئی، بعد ازیں ہزاروں سوگواروں کے درمیان قاسمی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Visa Social Media Screening
خبریں

امریکہ، ویزا چاہنے والوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کھنگالے گا، ضوابط کا دائرہ بڑھایا

15 دسمبر
Naya Bihar Athar Murder Case
خبریں

‘نیا بہار’: پلاس سے اطہر کی انگلیاں ،کان کاٹے، گرم سلاخ سے داغا،سینے پر کودے،جان لے لی

15 دسمبر
Dr Qazi Mohammad Mian Edu Honours Award
خبریں

تعلیمی میدان میں سرگرم ڈاکٹر قاضی محمد میاں ایڈو آنرز ایوارڈ سے سرفراز

15 دسمبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
NCERT Ghaznavi Content

NCRT کی نئی کلاس 7 کی کتاب میں ‘غزنوی حملہ’، مندروں کی تباہی اور اسلام کی اشاعت پر فوکس

دسمبر 7, 2025
Umeed Portal Shutdown Waqf Registration

ڈیڈ لائن کے ساتھ ہی امید پورٹل بند ، کوئی نئی پراپرٹی اپ لوڈ نہیں کی جائے گی۔ 6 ماہ میں کل 5,17,040 وقف املاک درج

دسمبر 7, 2025
Khaleda Zia Critical Hospitalized

بنگلہ دیش کی سابق پی ایم خالدہ ضئیا وینٹی لیٹر پر، حالت نازک، کئی اعضا نے کام کرنا بند کردیا

دسمبر 12, 2025
Akhilesh Questions Detention Centre Motive

ڈیٹنشن سینٹر کس لیے، یہ S.I.R. ہے یا N.R.C ؟ اکھلیش کا سوال

دسمبر 10, 2025
US Visa Social Media Screening

امریکہ، ویزا چاہنے والوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کھنگالے گا، ضوابط کا دائرہ بڑھایا

Naya Bihar Athar Murder Case

‘نیا بہار’: پلاس سے اطہر کی انگلیاں ،کان کاٹے، گرم سلاخ سے داغا،سینے پر کودے،جان لے لی

Dr Qazi Mohammad Mian Edu Honours Award

تعلیمی میدان میں سرگرم ڈاکٹر قاضی محمد میاں ایڈو آنرز ایوارڈ سے سرفراز

Universities Education Crisis

یونیورسٹیاں تباہی کے دہانے پر

US Visa Social Media Screening

امریکہ، ویزا چاہنے والوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کھنگالے گا، ضوابط کا دائرہ بڑھایا

دسمبر 15, 2025
Naya Bihar Athar Murder Case

‘نیا بہار’: پلاس سے اطہر کی انگلیاں ،کان کاٹے، گرم سلاخ سے داغا،سینے پر کودے،جان لے لی

دسمبر 15, 2025
Dr Qazi Mohammad Mian Edu Honours Award

تعلیمی میدان میں سرگرم ڈاکٹر قاضی محمد میاں ایڈو آنرز ایوارڈ سے سرفراز

دسمبر 15, 2025
Universities Education Crisis

یونیورسٹیاں تباہی کے دہانے پر

دسمبر 15, 2025

حالیہ خبریں

US Visa Social Media Screening

امریکہ، ویزا چاہنے والوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کھنگالے گا، ضوابط کا دائرہ بڑھایا

دسمبر 15, 2025
Naya Bihar Athar Murder Case

‘نیا بہار’: پلاس سے اطہر کی انگلیاں ،کان کاٹے، گرم سلاخ سے داغا،سینے پر کودے،جان لے لی

دسمبر 15, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN