Tag Code:
Advertise With Us
اردو
हिन्दी
مارچ 29, 2023
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم
No Result
View All Result
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم
No Result
View All Result
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
No Result
View All Result
Support Us
Home فکر ونظر مضامین

مولانا حسیب صدیقی:پاک دل،پاکباز
خراج عقیدت:سمیرچودھری

RK News by RK News
جنوری 9, 2023
in مضامین
0
34
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سر زمین دیوبند سے نامور اور مشہور عالمی شخصیات اور ممتاز افراد پیدا ہوئے ہیں جن کے علم و فضل،مہارت کمال، خدمات، کارناموں اور جدوجہد سے تاریخ کا ایک باب روشن ہے۔ انہیں اکابر دیوبند کی روایتوں کے امین اور محسن دیوبند کی ایک عظیم شخصیت تھی مولانا حسیب صدیقی مرحومؒ،جو آ ج ہی کے دن(9 جنوری 2019) کو اپنے آخری اور دائمی سفر پر رخصت ہوگئے تھے، جنہوں نے خاموشی کے ساتھ دیوبند میں تعلیمی، ملی،اقتصادی اور سماجی و سیاسی خدمات کے ساتھ خدمت خلق اور تعلیم بالخصوص مسلمانوں کی معیشت کو مضبوط بنانے اور کمزور طبقات کو قومی دھارے میں شامل کرنے و بچیوں کی تعلیم کے میدان میں قابل ذکر کارنامے انجام دیئے ۔مولانا حسیب صدیقیؒ کا آبائی تعلق دیوبند سے ہی تھامولانا مرحوم کا سب سے بڑا کارنامہ مسلم فنڈ دیوبند کا قیام ہے۔
اس کی محرک اور بانی مولانا سید اسعد مدنی ؒ کی ذاتِ گرامی تھی وہ اس عمل کے لئے کمر بستہ ہوئے تو ان کے ساتھ دیوبند کے دیگر ممتاز اور نامی گرامی افراد بھی کھڑے ہوگئے ۔ ابتدائی ہی سے حسیب صاحبؒ مرحوم مسلم فنڈ دیوبند کے منیجر قرار پائے اور ان کو فدائے ملت ؒ کا بھرپور اعتماد حاصل ہوا۔ یہاں یہ بات بھی حسیب صاحب مرحوم کی زندگی کے اہم گوشہ سے تعلق رکھتی ہے کہ وہ دارالعلوم دیوبند کے فاضل اور شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی ؒ کے خصوصی شاگردوں میں سے تھے۔ مولانا سید اسعد مدنیؒ نے مرحوم مولانا حسیب صدیقی ؒکی صلاحیتوں ،انتھک محنت ،دیانت و امانت اور جذبہ و خلوص کو نہ صرف سمجھ اور پرکھ لیا بلکہ اس سے کام لینے کا بھی مصمم عزم کرلیا۔ چنانچہ 11 ستمبر 1961ءکو مسلم فنڈ انقلابی سرزمین دیوبند میں قائم ہوا۔مسلم فنڈ کا قیام اسلئے قابل ذکر اور لائق بیان ہے کہ خاص طورسے مسلم معاشرہ کو سودی لین دین سے محفوظ رکھنا اور اس بڑھتی ہوئی برائی کو ختم کرنا اور مٹاناتھا۔مسلم فنڈ دیوبند مجبور لوگوں کے لئے ایک نئی امید جگانے اورسکون و اطمینان کی راہیں ہموار کرنے میں کامیاب رہا۔ مسلم فنڈدیوبند نے اپنے اس62 سالہ سفر میں ترقی کی اور بھی منزلیں طے کیں ،تعلیمی میدان میں پبلک گرلز ہائر سکنڈری اسکول، پبلک گرلز انٹر کالج، مدنی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ، مسلم فنڈ کمر شیل انسٹی اور فاصلاتی اعلیٰ تعلیم کے لئے اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کا اسٹڈی سینٹر، مدنی ٹیکنیکل لائبریری کے علاوہ مدنی آئی اسپتال، موٹر ڈرائیورنگ ٹریننگ سینٹر، دیوبندنیوز نیٹ ، مسلم فنڈ دیوبند کی برانچ ناگل اور مسلم فنڈ ہیلتھ کیئر سینٹر ناگل ایسے کارنامے ہیں جن کا سہرا مولانا حسیب صدیقی مرحوم ؒکے سر بندھتا ہے جس مسلم فنڈ کاآغاز چند افراد کی کوششوں سے اور محنت سے ہوا تھا اسی مسلم فنڈ اور اس کے ذیلی اداروں کو حسیب صدیقی صاحبؒ نے معتبر اور قابل اعتماد اداروں کی صورت دی۔ حسیب صاحبؒ اپنی ذات میں ایک سلجھے ہوئے اور تعمیری ذہن رکھنے والے انسان تھے اور ان ہی کی محنتوں کا یہ نتیجہ ہے کہ آج ہزاروں انسان ان اداروں سے فیضیاب ہورہے ہیں، ان کے فیض کا دائرہ کسی ایک طبقہ اور فرقہ تک محدود نہیں ہے۔ ان کی سیاسی اور سماجی خدمات کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ سیاسی رہنمائی کو بھی انہوں نے اپنے زندگی کا مقصدبنایا اور یہ ان کی شخصیت کا حسن ہے کہ دیوبندمیونسپل بورڈ چیئرمین کی حیثیت سے بھی وہ انفرادیت اور خدمات کے نقوش ثبت کرنے میں کامیاب رہے۔

وہ ایک عرصہ سے دارالعلوم کی مالیاتی کمیٹی کے ممبربھی رہے ہیں، دارالعلوم کے سالانہ بجٹ پیش کرنے کی ذمہ داری بھی ان ہی کی ہوا کرتی تھی، ابتداء سے مسلم فنڈ دیوبند کے جنرل منیجر کے عہدے پرفائزرہے۔ مرحوم کی جمعیۃ علماء ہند سے وابستگی بھی اتنی ہی قدیم ہے جتنا خاندان مدنی سے ان کا تعلق۔ مجلس عاملہ کے رکن کے علاوہ جمعیة علماءہند کے مرکزی خازن رہے ہیں۔ 1980میں آل انڈیا اقتصادی کونسل کے وجود کے ساتھ اس کی چیرمین شپ کی ذمہ داریاں بھی آپ کے کاندھوں پر تھی۔ مولانا حسیب صدیقی انتہائی فعال اوربےدار انسان تھے، تعجب خیز بات یہ ہے کہ ایک تن تنہااتنی ذمہ داریوں سے کیسے نبردآزما رہے، علاوہ ازیں مقامی اور بیرونی سیاسی، علمی، ادبی اور اقتصادی سیمیناروں جلسوں ودیگر تقریبات میں پابندی سے حاضری درج کراتے تھے۔
مولانا حسیب صدیقیؒ اسلامی دینی اقدار وروایات کے امین تھے۔ متعدد سیاسی، ادبی، دینی حلقوں کی جانب سے خصوصی اعزازات بھی دیئے گئے، فروری ۶۰۰۲ئ کو بنگلور میں منعقدہ ”آرٹ آف لیونگ“ کی سلورجبلی کی تقریب میں شری شری روی شنکر کی خصوصی دعوت پر آپ نے شرکت کی، اس پروگرام میں ہندوستانی مسلمانوں کی نمائندگی کے طورپر”اسلام کا بیسک کنسپٹ کیا ہے“ کے موضوع پر آپ نے ایک جامع مقالہ پڑھا اس روحانی اجتماع میں 150ملکوں کے مذہبی رہنما شریک تھے، اس موقع پر شری شری روی شنکر نے آپ کو اعزاز سے نوازا۔ اس کے علاوہ دہلی میں 2016ء آرٹ آف لیونگ کے عالمی پروگرام میں اعزاز دیاگیا اور انڈو نیپال انٹر نیشنل اعزاز سے بھی آپ کو سال 2013ء میں نواز گیا تھا

آپ ایک اچھے مضمون نگاربھی تھے سادہ سلیس اور عام فہم زبان کا استعمال ان کی تحریروں کا خاصہ تھا جبکہ ہر بات بامقصد اوربامعنی ہوکرقاری کو متاثرکرتی تھی۔ 84 سال کی عمرمیں جب لوگ آرام کو ترجیح دیتے ہیں تو اس وقت بھی آپ کے خون میں جذبہ خدمت خلق جنوں بن کر دوڑتا تھا۔ ہمیشہ مستعدی سے اپنے فرائض انجام دینا اور مسلم فنڈ سمیت تمام اداروں کی ہر چھوٹی چھوٹی چیزوں پر نظر رکھنا، اداروں کے مسائل کو خندہ پیشانی کے ساتھ نہ صرف یہ کہ حل کرنا بلکہ کبھی ماتھے پر شکن تک نہ لانا یہ بڑی ہمت کی بات تھی معمولات زندگی صبح سے جو شروع ہوتے رات پہر تک اسی طرح جاری رہتا۔ صبر و شکر اور ظرف کے ساتھ ایسی زندگی گزاری ہے جس کی دیوبند کی تاریخ میں ہمیشہ مثال دی جاتی رہے گی۔
الحمداللہ مرحوم حسیب صاحب کے ہونہار تین بیٹے ہیں جو آپ کے قائم کردہ اداروں کی ترویج و ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔ بالخصوص بڑے صاحبزادے سہیل صدیقی (منیجر مسلم فنڈ دیوبند) مسلم فنڈ کے ساتھ ساتھ تمام اداروں کی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں۔ دعاگو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کی خدمات کو قبول فرماکر ان کی بال بال مغفرت فرئے اور ان کے درجات بلند فرمائے ۔ آمین

Related

ShareTweetSend
Previous Post

اقلیتیں خوفزدہ، ،سپریم کورٹ کا ٹریک ریکارڈ مایوس کن:جسٹس گوڑا

Next Post

یونانی طبی کانگریس نے اوکھلہ میں مفت میڈیکل کیمپ لگایا

RK News

RK News

Related Posts

مضامین

تکثیری سماج میں علماء حق کی دقت (مولانا رضی الاسلام ندوی کے انٹرویو کا جائزہ)

مارچ 14, 2023
مضامین

مولانا ارشدمدنی کا بیانیہ:کس کا فائدہ،کس کا نقصان؟

فروری 22, 2023
مضامین

راہل کے لیے دلی ہنوز دور است:تولین سنگھ

فروری 5, 2023
مضامین

‘عزت مآب’ گاۓ پر می لارڈ کا فرمانا؟

جنوری 27, 2023
خبریں

مدارس میں ٹیچرس ٹریننگ کیوں نہیں.

جنوری 19, 2023
مضامین

مین اسٹریم پالیٹکس اور مسلمان

جنوری 5, 2023
Next Post

یونانی طبی کانگریس نے اوکھلہ میں مفت میڈیکل کیمپ لگایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
  • 18.4k Fans
  • 87k Followers
  • Trending
  • Comments
  • Latest
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اے ٹی ایس کونہیں ملا ریمانڈ، عدالت نے پھٹکارا،مولانا کلیم کو چودہ دن کے لیے جیل بھیج دیا

اے ٹی ایس کونہیں ملا ریمانڈ، عدالت نے پھٹکارا،مولانا کلیم کو چودہ دن کے لیے جیل بھیج دیا

ستمبر 22, 2021
عمر گوتم کی بیٹی  کا کرب،سب نے ہمیں چھوڑدیا، لڑائ میں اکیلے رہ گیے،تنظمیں بھی خاموش،زندگی ختم سی ہوگئ

عمر گوتم کی بیٹی کا کرب،سب نے ہمیں چھوڑدیا، لڑائ میں اکیلے رہ گیے،تنظمیں بھی خاموش،زندگی ختم سی ہوگئ

نومبر 26, 2021
پہچانیے کون ہے یہ شخص!

پہچانیے کون ہے یہ شخص!

اکتوبر 26, 2021
ٹوٹ گئیں زنجیریں،آئے دیوانے باہر،کہا- جنگ جاری رہے گی

ٹوٹ گئیں زنجیریں،آئے دیوانے باہر،کہا- جنگ جاری رہے گی

2
ہندوتوا میں پھنسنے کی جگہ نئے بیانیہ پرکانگریس میں غور

ہندوتوا میں پھنسنے کی جگہ نئے بیانیہ پرکانگریس میں غور

2
برطانوی حکمران جماعت میں ’اسلاموفوبیا ایک مسئلہ‘ ہے: رپورٹ

برطانوی حکمران جماعت میں ’اسلاموفوبیا ایک مسئلہ‘ ہے: رپورٹ

1
سینٹرل وسٹا کی زد میں مساجد،امانت اللہ کا انتباہ

سینٹرل وسٹا کی زد میں مساجد،امانت اللہ کا انتباہ

1

مدھیہ پردیش کے کھرگون میں لگے "جے ہندوراشٹر” کے بینر،ماحول گشیدہ

مارچ 29, 2023

جے پور بم بلاسٹ میں سزاۓ‌موت پانے والے چار مسلم نوجوان راجستھان ہائ کورٹ سے بری

مارچ 29, 2023

مرادآباد کے بعد نوئیڈا میں نمازتراویح پر ہنگامہ،پولیس فورس تعینات

مارچ 29, 2023

عالمی انسانی حقوق پر مغرب کا دوہرا معیار: ایمنسٹی انٹرنیشنل

مارچ 29, 2023

أخبار حديثة

مدھیہ پردیش کے کھرگون میں لگے "جے ہندوراشٹر” کے بینر،ماحول گشیدہ

مارچ 29, 2023

جے پور بم بلاسٹ میں سزاۓ‌موت پانے والے چار مسلم نوجوان راجستھان ہائ کورٹ سے بری

مارچ 29, 2023
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کاپابندہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک وملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں وتجزیوں کے اعلی معیارکی بدولت سماج کے ہرطبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

Quick Links

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

No Result
View All Result
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

<-- popup advt. -->
<-- popup advt. -->