نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مشہور سماج وادی رہ نما جناب ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیاہے اور ان کے صاحبزادے اور سماج وادی کے صدر اکھیلیش یادوکے ساتھ اس دکھ کی گھڑی میں یک جہتی کا اظہار کیاہے۔مولانا مدنی نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو سوشلسٹ اور سیکولر رہ نماتھے ۔ انھوں نے زمینی سطح پر مظلوم طبقات کے لیے کام کیا اور ان کی امیدوں کا مرکز بنے ۔انھوں نے اپنے دور اقتدار میں فرقہ پرستی اور فاشسٹ خیالات کی حامل طاقتوں سے مقابلہ کیا اور کثرت میں وحدت کی حفاظت کی۔ان کی وفات سے ملکی سیاست میں ایک بڑا خلاپیدا ہوا ہے