لاہور:
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے افراد جو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائیں گے ان کے موبائل فون کی سم بند کر دی جائے گی۔
صوبے میں زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے جن دیگر تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے ان میں ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے سرکاری دفاتر، شاپنگ مالز، پارکوں اور ریستورانوں میں داخلے پر پابندی شامل ہے۔
تاہم پہلے مرحلے میں فون کی سم کو بند کرنے کی تجویز پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ جمعرات کے روز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔
صوبہ پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ اس فیصلے کا باقاعدہ اطلاق 30 جون کے بعد ہو گا۔