نئی دہلی :
بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت نے وزیر اعظم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی 2022 میں صدر جمہوریہ بنیں گے۔ اس کے بعد پورے ملک میں صدرراج نافذ کرکے حکمرانی کریں گے۔ بتادیں کہ کسان آندولن کو چھ مہینے مکمل ہونے کو ہیں۔ گرمی اور خطرناک کورونا وبا کے باوجود کسان دہلی سے ملحقہ تمام سرحدوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔
ٹی وی چینل نیوز 24 سے بات کرتے ہوئے کسان رہنما راکیش ٹکیت نے کہا کہ حکومت کو استعفیٰ دے دینا چاہئے اور صدر راج نافذ کردینا چاہئے۔ وزیر اعظم مودی ہی صدرجمہوریہ بنیں گےاورپورے ملک صدر راج نافذ لاگو کردیں گے، یہی وزیر اعظم کام کریں گے۔ راکیش ٹکیت نےکے اتنا کہتے ہی اینکر مانک گپتا نے ان سے پوچھاکہ یہ 2024 میں ہوگا یا 2022 میں۔
کسان رہنما راکیش ٹکیت نے اینکر مانک گپتا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدر کا انتخاب تو 2022 میں ہی ہے۔یہ صدر راج نافذ کریں گے اور وزیر اعظم کے تمام اختیارات خود لیں گے۔ مزید راکیش ٹکیت نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ ساری طاقتوں کا بٹوارا ہونا چاہئے تھا، وزیر افسر سب کو کام کرنا چاہئے تھا ۔ مگر تمام وزراء گھر میں بیٹھے ہوئے ہیں اور لوگوں کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے ۔
غور طلب ہے کہ ملک بھر سے آئے کسان گزشتہ پانچ مہینے سے زیادہ عرصہ سے دہلی کی سرحدوں پر ڈٹے ہوئے ہیں ۔ کسان مرکز ی سرکار کے ذریعہ منظور کردہ تینوں زرعی قوانین کی کو رد رکرنے کی مانگ کررہے ہیں ۔ اس کے علاوہ منیمم سپورٹ پرائز کے قانونی گارنٹی کی بھی مانگ کررہے ہیں ، حالانکہ جنوری مہینے کے بعد سے کسان تنظیموں اورمرکزی سرکار کے مابین کوئی مذاکرات نہیں ہوئے اور ابھی تک تعطل جاری ہے ۔