نئ دہلی:ابھی وہاٹس ایپ کے کروڑوں صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کی خبر کی بازگشت ختم بھی نہیں ہوئ تھی کہ اب ٹویٹر کے تعلق سے یہی خبر آرہی ہے۔۔ نئی رپورٹس کے مطابق 5 ملین سے زائد ٹوئٹر صارفین کا ڈیٹا لیک ہوا اور ہیکنگ فورم پر مفت پوسٹ کیا گیا ہے۔ جولائی کے شروع میں ٹویٹر کے تقریباً 5.4 ملین صارفین کا ڈیٹا 30,000 ڈالر میں فروخت ہوا ہے ہے۔نیوز18کے مطابق یہ ڈیٹا لیک سکیورٹی کے مسئلے کی وجہ سے ممکن ہوا جس کی اطلاع جنوری 2022 میں دی گئی تھی۔
ڈیٹا بیس کا اس طرح کا سرقہ اب ایلون مسک اینڈ کمپنی کے لیے تشویش کا باعث بننے جا رہا ہے کیونکہ وہ پچھلے انتظامیہ کی خامیوں کو درست کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں اور اس نئی پیشرفت کی وجہ سے پیش آنے والے ممکنہ واقعات کے خلاف بھی مسلسل مصروف عمل ہیں۔ بلیپنگ کمپیوٹر کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 5.4 ملین ڈیٹا سیٹس کے علاوہ ہیکر نے معطل صارفین کے مزید 1.4 ملین ٹوئٹر پروفائلز کے ڈیٹا تک بھی رسائی حاصل کر لی ہے۔