اردو
हिन्दी
جولائی 2, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

آسام،سی ایم کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
آسام،سی ایم کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم
137
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: (ایجنسی)

گوہاٹی کی ایک عدالت نے آسام پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ ہمینت بسوا سرما کے خلاف ان کے’‘فرقہ وارانہ بیان‘ کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کرے۔ اسکرول کی رپورٹ کے مطابق، الزام ہے کہ وزیر اعلیٰ سرما نے کہا تھا کہ گزشتہ سال ستمبر میں درانگ ضلع کے گورکھوٹی گاؤں میں بے دخلی مہم’بدلے کی کارروائی‘ سے متاثر تھی۔ دراصل آسام حکومت مبینہ طور پر تجاوزات کرنے والوں کے قبضہ سے زمینوں کو خالی کرانے کے لیے بڑے پیمانے پر بےدخلی کی مہم چلا رہی ہے۔ ان کارروائیوں کے دوران 23 ستمبر کو گورکھوٹی میں 12 سالہ بچے سمیت دو مقامی افراد پولیس کی فائرنگ میں مارے گئےتھے۔

ان میں سے ایک معین الحق (28) کو اس وقت سینے میں گولی ماری گئی جب وہ پولیس والوں کے ایک گروپ کی طرف دوڑ رہے تھے۔ اس سلسلے میں سامنے آئے ایک ویڈیو میں گولی لگنے سے ان کوزمین پر گرتے ہوئے اورایک سرکاری فوٹوگرافر کوکو ان کے اوپر کودتے ہوئےدیکھا جا سکتا ہے۔ دراصل یہ زمین گورکھوٹی زرعی منصوبے کی راہ ہموار کرنے کے لیے خالی کرائی گئی تھی۔ اس منصوبےکا مقصد آسام کے مقامی لوگوں کے لیے روزگار پیدا کرنا ہے۔پیر کو کانگریس ایم پی عبدالخالق نے چیف منسٹر شرما کے خلاف اس عدالتی آرڈر کی کاپی ٹوئٹ کی تھی۔ عدالت نے یہ حکم 5 مارچ کو دیا تھا۔

On the basis of my complaint, Honbl SDJM(S),Kamrup(M) directed to register FIR against Assam CM for calling Gorukhuti incident an act of revenge

Earlier AssamPolice had refused to register FIR

If AssamPolice believes in rule of law,I hope they wl investigate & file charge sheet pic.twitter.com/xs1ChIcfOv

— Abdul Khaleque (@MPAbdulKhaleque) March 7, 2022

خالق نے29 دسمبر کو دسپور پولیس کے پاس شکایت درج کراتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے 10 دسمبر کو موری گاؤں میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی، لیکن اس معاملے میں ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے۔کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ نے 10 دسمبر 2021 کو کہا تھا کہ گورکھوٹی میں بے دخلی مہم 1983 کے واقعات (آسام ایجی ٹیشن کے دوران وہاں کچھ نوجوانوں کی ہلاکت) کا بدلہ تھا۔

خالق نے الزام لگایا کہ یہ تبصرے فرقہ وارانہ تھے۔ ان کی شکایت میں کہا گیا ہے، آئینی حلف کو پامال کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ شرما نے اس بے دخلی مہم کو فرقہ وارانہ رنگ دے دیا۔معلوم ہو کہ گورکھوٹی کے دھال پور 1، 2 اور 3 گاؤں میں 20 اور 23 ستمبر 2021 کو تقریباً 1200-1400 مکانات توڑے گئے تھے،جس سے 7000 سے زیادہ لوگ بے گھر ہو گئے ۔

اس کے ساتھ ہی گاؤں کے بازاروں، مساجد، قبرستانوں، مدرسوں اور مکتبوں پر بھی بلڈوزر چلایا گیا تھا۔ یہاں زیادہ تر مشرقی بنگال نژاد مسلمان رہتے تھے۔تجاوزات مخالف مہم پہلے دن پرامن طریقے سے جاری رہی تاہم دوسرے دن اسے مقامی لوگوں کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا اور اس دوران 23 ستمبر کو دھال پور-3 گاؤں میں تجاوزات کی بے دخلی مہم پرتشدد ہو گئی اور پولیس کی فائرنگ میں 12 سالہ بچےسمیت دو لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ اس دوران پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

تجاوزات کو ہٹانے کی پہلی مہم جون 2021 میں ہوئی تھی، جس کے بعد ہمینت بسوا کابینہ نے ایک کمیٹی کی تشکیل کو منظوری دی تھی، جس کا کام ’ درانگ میں سپاجھار میں گورکھوٹی میں تجاوزات سے پاک 77 ہزار بیگھہ سرکاری زمین کو زرعی مقاصد کے لیے استعمال کرنا ہے۔کانگریس لیڈر کی شکایت میں کہا گیا تھاکہ ،اس طرح کی گھناؤنی حرکتوں کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئےہمینت بسوا سرما نے نہ صرف قتل اور آتش زنی کو جائز ٹھہرایاہے، جس کی قانونی حیثیت گوہاٹی ہائی کورٹ کے سامنے زیر سماعت ہے، بلکہ وہ اس سےآگے بڑھ گئے اور انہوں نے اس پوری قواعد کو فرقہ وارانہ رنگ دے دیا – جس کا نشانہ وہاں رہنے والی مسلم آبادی تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گورکھوٹی میں پیش آنے والے واقعات کو 1983 کا بدلہ قرار دے کر عزت ماب وزیر اعلیٰ ریاست کے ایک مخصوص طبقے کے خلاف لوگوں کو بھڑکا رہے ہیں۔اس کے بعد خالق نے عدالت سے رجوع کیا اور مطالبہ کیا کہ پولیس کو وزیراعلیٰ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی جائے۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ بشوادیپ بروآ نے ہفتہکو دسپور پولیس کو اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت کے حکم میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی آر درج نہ کرنے سے ایسا لگتا ہے کہ پولیس اپنے فرائض کوادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔عدالت نے پولیس کو اس معاملے کی جلد از جلدجانچ کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں
خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

02 جولائی
واٹس ایپ کے نئے Username فیچر
خبریں

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

02 جولائی
رام مندر چندہ خردبرد کیس:
خبریں

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

01 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

جولائی 1, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

جولائی 1, 2026

حالیہ خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

جولائی 2, 2026
واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

جولائی 2, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN