ری پبلک ٹی وی پر ڈیبیٹ کے دوران ، پینلسٹ نے پرگیہ ٹھاکر کو دہشت گرد کہاتو ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل جی ڈی بخشی کے ساتھ ان کی تیکھی بحث ہوئی۔انہیں طیش آیا اور منہ سے جھاگ نکلنے لگے۔انہوں نے پینلسٹ کے بار بار دخل دینے پر کہا یہ صرف بھونکنے آتے ہیں۔بند کرو ان کا مائیک۔
پینلسٹ دانش رضوان نے جواب میںبخشی سے کہا کہ آپ بھونک رہے ہیں ، آپ بھونکتے ہوں گے سنگھیوں کے سامنے۔ آپ پاکستان کے سامنے دم ہلاتےہوں گے۔ سادھوی پرگیہ ٹھاکر کے معاملے میں آپ کی زبان کیوں نہیں کھلتی؟ کیوں نہیں کہتے کہ پرگیہ دہشت گرد ہے۔ کیوں سوال نہیں پوچھتے کہ وزیر اعظم مودی نے ایک دہشت گرد کو ممبر پارلیمنٹ کیوں بنادیا؟ وہ ملک کی غدار ہے۔
بحث کا موضوع آرمی چیف پر اپوزیشن کے سوالات کے بارے میں تھا۔ ارنب نے اسے ٹکڑے ٹکڑے گینگ کی کارستانی بتایا اور کہا کہ اگر ان لوگوں کو ایک گھنٹہ کے لئے بارڈر پر بھیج دیا جائے توعقل ٹھکانے آجائے گی۔یہ لوگ صرف فوج سے سوال پوچھنا جانتے ہیں۔ انہیںیہ پتہ ہوناچاہئے کہ فوج فوج کس طرح کے حالات میں کام کرتی ہے۔ فوج زخم اٹھاتی ہے تبھی ملک محفوظ ہوتا ہے۔
اس دوران ڈیبیٹ میں گرما گرم بحث شروع ہوگئی۔ رضوان کوانہوں نے غلط کہا تو انہوںنے بھی جوابی حملہ کیا۔