نئ دہلی این آئی اے اور ای ڈی نے جمعرات کو 11 ریاستوں میں پی ایف آئی کے دفاتر اور ریاستی اور ضلعی سطح کے 100سے زایدرہنماؤں کے گھروں کی تلاشی لی تھی،جس کے دوران پارٹی کے کئ سرکردہ لیڈروں کو کو گرفتار کر لیا۔ ,اب تفصیلات سامنے آرہی ہیں ۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، این آئی اے حکام نے تلاشیوں کو "اب تک کا سب سے بڑا تفتیشی عمل” قرار دیا۔انگریزی پورٹل maktoob India نے تفصیلی رپورٹ میں بتایاکہ ٹاپ لیڈر شپ سلاخوں کے پیچھے پہنچادی گئ اب وہ تفتیش کے مرحلے میں ہےیہ گرفتاریاں آندھرا پردیش (5)، آسام (9)، دہلی (3)، کرناٹک (20)، کیرالہ (25)، مدھیہ پردیش (4)، مہاراشٹر (20)، پڈوچیری (3)، راجستھان (2) تمل ناڈو (10) اور اتر پردیش (8)کارکنوں کی ہوئیں۔پی ایف آئی کے قومی صدر او ایم اے سلام، نائب صدر ای ایم عبدالرحیم، قومی سکریٹری نصرالدین المرام اور کیرالہ یونٹ کے صدر سی پی محمد بشیر کو کیرالہ کے مختلف حصوں سے حراست میں لیا گیا۔
ان کے علاوہ پی ایف آئی کے سابق صدراور ایس ڈی پی آئی کے بانی صدر ایراپنگل ابوبکرسینئیر صحافی اور نیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن (این سی ایچ آر او) کے جنرل سکریٹری پروفیسر پی کویا کو بھی انسداد دہشت گردی ایجنسیوں نے کیرالہ سے گرفتار کیاہےدہلی یونٹ کے صدر پرویز احمد اور ان کے بھائی کو اوکھلا سے گرفتار کیاگیا آج ان گرفتاریوں کے خلاف پی ایف آئ نے ہڑتال کی کال دی ہے۔